خانیوال

پاکستان
15
0
sample-ad

منصوبوں میں ناقص میٹریل کا استعمال برداشت نہیں :حسین جهانیاں
خانیوال (نامہ نگار.ڈسٹرکٹ رپورٹر) صوبائی وزیر مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارئمنٹ پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے شروع کئے جانیوالے پنجاب میونسپل سروسز پروگرام سے ضلع بھر میں ٹوٹی ہوئی سڑکوں، گھروں اور سولنگ کی مرمت کے ساتھ بند واٹر پیور فکیشن پلانٹس کو فنکشنل کیا جا سکے گا، پروگرام میں صرف اراکین صوبائی اسمبلی کی جانب سے دی گئی سکیموں کو شامل کیا جائے، ان منصوبوں میں ناقص میٹریل کا استعمال ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا، سڑکوں کی مرمت کے منصوبوں کو ایک مثال بنایا جائے تاکہ انکی بار بار مرمت کی ضرورت پیش نہ آئے۔ انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ کو آرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری ، اے ڈی سی آر عارف ضیاء بھی انکے ہمراہ تھے جبکہ ڈپٹی ڈائر یکٹر پلائنگ فیصل شہزاد، اسسٹنٹ کمشنرز جہانیاں ، میاں چنوں رمیض ظفر، ذیشان ندیم ، ایم این اے سید فخر امام شاہ کے نمائندہ سید عابد امام شاہ، اراکین صوبائی اسمبلی سید خاور علی شاہ ، حامد یار ہراج، سید علی عباس شاہ کے نمائندگان سمیت رانا محمد سلیم اور تعمیراتی کاموں کے افسران نے بھر پور شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے اجلاس میں بتایا کہ پروگرام میں کوئی نئی سکیم شامل نہیں ہو گی صرف مرمت کا کام کر دیا جائے گا اور کام لوکل گورنمنٹ کے پاس موجود فنڈ ز سے کرائے جائیں گے ۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر مزید کہا کہ پارلمینٹرینز اپنے اپنے علاقوں کی سکیمیں میں جلد از جلد دیں تا کہ ان سکیموں پر کام کرایا جا سکے۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.