کھیل

کھیل
375
0
sample-ad

قائد اعظم ٹرافی :سلمان بٹ کی ڈبل سنچری،ظفرگوہرکے 100رنز

لاہور،راولپنڈی ،کراچی (سپورٹس رپورٹر)قائداعظم ٹرافی میں تیسرے راؤنڈ کے دوسرے روزبگٹی سٹیڈیم کوئٹہ میں و سطی پنجاب نے سلمان بٹ کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت 521رنز بناکر پہلی اننگز ڈکلیئر کردی، سلمان بٹ 237رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ظفر گوہر نے ناقابل شکست 100 رنز بنائے ،دونوں کے درمیان205 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ جواب میں بلوچستان کی ٹیم 119رنز پر 5 وکٹوں سے محروم ہو چکی ہے ۔ایبٹ آباد سٹیڈیم میں بارش کے باعث خیبرپختونخوا اور جنوبی پنجاب کے درمیا ن دوسرے روز محض15.1اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔ خیبرپختونخوا نے ایک وکٹ پر 174 رنز بنائے ہیں ۔کے آر ایل سٹیڈیم راولپنڈی میں دوسرے روز 61.4 اوورز کا کھیل ہوا۔روحیل نذیراورحماد اعظم کی نصف سنچریوں کے علاوہ خراب موسم نے سندھ کیخلاف ناردرن ایریاز کی مشکلات کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ میزبان ٹیم نے 9 وکٹوں پر 271رنز بنالئے ہیں،روحیل نذیر 67 اورحماد اعظم 58رنز بناسکے ۔نعمان علی 21 اور حارث رؤف بغیر کوئی سکور بنائے تیسرے روز کھیل کا دوبارہ آغاز کریں گے ۔ کاشف بھٹی نے 3 جبکہ تابش خان ، سہیل خان نے دو ، دووکٹیں حاصل کیں۔

پاک بحریہ نے شوٹنگ ٹائٹل جیت لیا

کراچی (سپورٹس رپورٹر) پاک بحریہ نے 33 طلائی،32چاندی اور 23کانسی کے تمغے لے کر پانچویں چیف آف دی نیول سٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کر لیا ۔ سندھ کی ٹیم رنرز اپ رہی۔

چینگڈو اوپن ٹینس:پابلو کیرینو بسٹا دو سال بعد ٹائٹل کے فاتح

چینگڈو،زہوہائی(سپورٹس ڈیسک)چین میں کھیلے گئے چینگڈو اوپن ٹینس کے فائنل میں سپین کے پابلو کیرینو بسٹا نے قازقستان کے الیگزینڈر ببلک کو چھ،سات،چھ،سات اور سات ،چھ سے شکست دے کر دو سال کے بعد کوئی اے ٹی پی ٹور ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا کیونکہ 28سالہ پلیئر نے اپنے کیریئر کی تیسری اور آخری ٹرافی مئی 2017 میں جیتی تھی۔چین میں ہی منعقدہ زہوہائی اوپن ٹینس کے فیصلہ کن معرکے میں نمبر سات سیڈ آسٹریلین کھلاڑی الیکس ڈی مینار نے فرانس کے ایڈریان منارینو کیخلاف سات،چھ اور چھ،چار سے کامیابی کی بدولت رواں سال اپنا منفرد ریکارڈ قائم رکھا۔واضح رہے کہ 2019 میں ابھی تک الیکس ڈی مینار نے جس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی اس کی ٹرافی بھی جیتنے میں کامیاب رہے ۔

عمران خان کو سری لنکا میں کاف پسند کیا جاتا ہے : رمیش رتنائیکے

کراچی(سپورٹس رپورٹر) سری کرکٹ لنکن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ رمیش رتنائیکے نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے دور کے بہترین کرکٹر تھے ، میری ان سے دوستی رہی ہے ، انہیں سری لنکا میں بھی بہت پسند کیا جاتا ہے ۔

شاداب خان کا آئی لینڈرز کو جال میں پھانسنے کا منصوبہ تیار

کراچی(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی لیگ سپنر شاداب خان نے دوسرے ون ڈے کے دوران سری لنکن بیٹسمینوں کو اپنے جال میں پھانسنے کا منصوبہ تیار کر لیا ۔ اتوار کو نیشنل سٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام تر توجہ باہمی سیریز پر مرکوز ہے تاہم وہ میچوں میں بطور بیٹسمین بھی اچھی کارکردگی دکھانے چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ون ڈے کرکٹ میں جارحانہ انداز اپنا کر ٹیم کیلئے مفید ثابت ہونے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔،ہو م گراؤنڈ پر کھیلنے کیلئے تمام کھلاڑی کافی پر جوش ہیں۔ نیشنل سٹیڈیم کی وکٹ سپنرز کیلئے ہمیشہ ساز گار رہی ہے اور موجودہ کنڈیشنز سے فائدہ اٹھانے کی پوری کوشش کی جائے گی۔ شاداب خان کے مطابق دوسرے ون ڈے کیلئے کنڈیشنز بھی سپن باؤلنگ کیلئے سازگار دکھائی دیتی ہیں ۔

اشنا سہیل ٹینس ٹائٹل لے اڑیں

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اشنا سہیل نے سارہ محبوب کو شکست دے کر نیشنل لیڈیز ٹینس چیمپئن شپ جیت لی۔ گرلز انڈر12ایونٹ کے فائنل میں ہانیہ منہاس نے آمنہ علی قیوم کو شکست دی ۔

شانتھا رنگا سوامی کمیٹی سے علیحدہ

ممبئی (اسپورٹس ڈیسک) کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی بی سی سی آئی کی رکن شانتھا رنگا سوامی نے مزید فرائض نبھانے سے معذرت کر لی۔ یاد رہے کہ گز شتہ دنوں مدھیہ پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن کے تاحیات رکن سنجیو گپتا نے الزام عائد کیا تھا کہ کپیل دیو کی سربراہی میں قائم تین رکنی کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی مفادات سے تصادم کا باعث ہے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.