حافظ آباد

پاکستان
20
0
sample-ad

بی ایم آر عرب ٹیک انٹرنیشنل میں فنی تربیت کا انتظام انتہائی معیاری :ملک افتخار
حافظ آباد(نامہ نگار)معروف میتاق جنرل کنٹریکٹنگ کمپنی دبئی متحدہ عرب امارات کے نمائندہ ملک افتخار احمد نے کہا ہے کہ ’’بی ایم آر عرب ٹیک انٹرنیشنل‘‘ میں کنسٹرکشن کے مختلف شعبہ جات میں فنی تربیت کا انتظام انتہائی معیاری اور باصلاحیت وپرفیشنل اساتذہ کا کردار مثالی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں سے تربیت یافتہ افرادی قوت اپنی فنی مہارت، محنت اور کام میں دلچسپی کے حوالے سے ہماری کمپنی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے بہت جلد اعلیٰ مقام حاصل کر لیتی ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے یہاں مذکورہ ادارے سے بھرتی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گلف اوورسیز ٹیکنیکل سروسز راولپنڈی کے چیئرمین چودھری عطا الرحمن، چیف ایگزیکٹو بی ایم آر عرب ٹیک انٹرنیشنل رانا محمد ارشد انجم بھی موجود تھے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.