کاروبار

کاروبار
252
0
sample-ad

بیلاروس پاکستان بزنس ایکسپو کا افتتاح، 150کمپنیوں کے سٹالز


لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے ایکسپو سنٹر میں 3 روزہ بیلاروس پاکستان بزنس ایکسپو کا افتتاح کردیا، ایکسپو میں پاکستان، جرمنی، بیلاروس، ترکی اور چین کی 150 کمپنیوں نے اپنی مصنوعات کے سٹالز لگا رکھے ہیں ،تقریب میں بیلاروس کے سفیر اینڈی ارمولووچ ایڈیشنل سیکرٹری کامرس جاوید اکبر،ڈی جی ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی لاہور ندرت حسین نے بھی شرکت کی۔ اسلم اقبال نے کہا پاکستان،بیلاروس کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔
شیل پاکستان ،کیئر فاؤنڈیشن کا معاہدہ

کراچی(سٹاف رپورٹر)شیل پاکستان اور کیئر فاؤنڈیشن کے درمیان شراکتقائم ہوئی ہے جس کا مقصد سکول کے بچوں میں روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے ۔معاہدہ کے تحت شیل پاکستان کیلئے تیار کی گئی روڈ سیفٹی کی کتابیں کیئر فاؤنڈیشن کے سکولوں میں آئندہ سال چھٹے ، ساتویں گریڈ میں پڑھائی جائیں گی۔
درآمدات کو مقامی پیداوار پر ترجیح کی پالیسی بدلی جائے ،اکانومی واچ
کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ سیلز ٹیکس کے قوانین میں تبدیلی کی وجہ سے درآمد شدہ خام مال مقامی خام مال سے سستا ہو گیا ہے ،یہ رجحان ملک میں صنعتوں کی بندش ،بینک ڈیفالٹ،غربت، بے روزگاری ،محاصل میں کمی اور زرمبادلہ کے ضیاع کا سبب بن رہا ہے لہٰذادرآمدات کو مقامی پیداوار پر ترجیح دینے کی پالیسی بدلی جائے ۔گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا کہ زیرو ریٹنگ کے خاتمے کے بعد برآمدی صنعت مقامی منڈی سے خام مال خریدنے کے بجائے درآمد کو ترجیح دی رہی ہے جس سے ملک میں کپاس ، دھاگے اور خام کپڑے کی طلب کم ہو گئی اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلئے خام مال تیار کرنے والے ہزاروں صنعتی یونٹ خطرات سے دوچار ہو گئے ہیں۔ایکسپورٹ انڈسٹری کو درآمد شدہ خام مال پر سیلز ٹیکس یا ڈیوٹی اد انہیں کرنا پڑتی جب کہ مقامی خام مال پربھاری ٹیکس عائد ہیں اور ان صنعتوں کوریفنڈ کیلئے طویل انتظار کرنا پڑتا ہے جس سے انکی کاروباری لاگت بڑھ جاتی ہے ۔ موجودہ پالیسیوں کے سقم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بعض عناصر خام مال کی آڑ میں تیار مال درآمد کر کے فوائدسمیٹ رہے ہیں جس سے دیگر ممالک کے مینوفیکچررز کو ملکی مینوفیکچررز پر ناجائز ترجیح مل رہی ہے جو ملکی مفادات کے خلاف ہے ۔
اسٹاک ایکسچینج:مندی کے بادل چھٹ گئے ،94ارب منافع
کراچی (بزنس رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مندی کے بادل چھٹ گئے ۔کے ایس ای 100انڈیکس 6بالائی حد عبور کرتے ہوئے 32ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا ۔تیزی کی بدولت سرمایہ کاروں کو 94ارب88کروڑروپے سے زائد کا منافع ہوا ۔ کاروباری حجم 8.58فیصدزائدرہا جب کہ 72فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ۔ بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں کی جانب سے منافع بخش سیکٹر میں سرمایہ کاری کی گئی جس کے نتیجے میں مندی کے بادل چھٹ گئے ۔کاروبارکے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس636پوائنٹس کے اضافے سے 32070 پوائنٹس پر بندہوا ۔اسی طرح کے ایس ای30 اور آل شیئرانڈیکس میں بھی تیز ی رہی ۔مجموعی طور پر 344 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے 249 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،76 میں کمی جبکہ 19 میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 64 کھرب9ارب ہوگئی۔
مرکنٹائل ایکسچینج : 5.7ارب کے سودے
کراچی (بزنس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں 5.7ارب روپے کے سودے ہوئے ۔ رپورٹ کے مطابق کموڈٹی انڈیکس 4194 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔سودوں کی مجموعی تعداد6406رہی ۔زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 2.044ارب روپے رہی جب کہ کرنسیز بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت 1.232ارب روپے اور ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 677.006ملین روپے رہی۔
انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا،سونا400روپے سستا
کراچی (بزنس رپورٹر)انٹربینک میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی جب کہ اوپن میں مستحکم رہی ۔ادھرسونے کی فی تولہ قیمت میں 400روپے کی کمی ریکارڈکی گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روزانٹربینک میں ڈالر7پیسے کے اضافے سے 156.35روپے کا ہوگیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر156.30روپے پرمستحکم رہا۔یورودس پیسے کے اضافے سے 172.40روپے کا ہوگیا ،اسی طرح ایک روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پاؤنڈ 193.50روپے پر جاپہنچا۔سعودی ریال 5پیسے کے اضافے سے 41.70روپے جب کہ 5پیسے کے اضافے سے یواے ای درہم 42.70روپے پر جاپہنچا۔چینی یوآن 23.80روپے پر مستحکم رہا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا12ڈالر کی کمی سے 1495ڈالرفی اونس ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونا 400روپے کی کمی سے 87400روپے کا ہوگیا ۔ اسی طرح 343کی کمی سے دس گرام سونا74931 روپے پر آگیا۔چاندی کی فی تولہ قیمت 1050روپے کی سطح پر مستحکم رہی ۔
کراچی چیمبر:سالانہ اجلاس آج ہوگا
کراچی(بزنس رپورٹر)کراچی چیمبرکا58واں سالانہ اجلاس عام آج (ہفتہ)صدرجنیدماکڈا کی صدارت میں منعقد ہوگا۔اجلاس میں نئے عہدیداران اور منیجنگ کمیٹی کے منتخب اراکین کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا اورگزشتہ کمیٹیوں کی رپورٹس کی منظوری دی جائے گی۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.