پاکستان

چکوال

چکوال، فتح جنگ:ٹریفک حادثات کے دوران 16افراد زخمی
چکوال(نامہ نگار) چکوال اور فتح جنگ کے علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران 16افراد زخمی ہو گئے۔ چکوال تلہ گنگ روڈ پر مرید پل کے قریب کوسٹر الٹنے سے 13مسافر شدید زخمی ہو گئے ۔ کوسٹر کشمیر سے بھیرہ جا رہی تھی کہ مرید پل کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔ ریسکیو1122نے زخمیوں کو گاڑی سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چکوال منتقل کر دیا۔ ادھر راولپنڈی فتح جنگ روڈ پر ٹریکٹر اور کیری وین کے تصادم میں 3 افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کے سبب ٹریکٹر بے قابو ہو کر کیری وین سے جا ٹکرایا۔ ریسکیو 1122کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا۔ زخمیوں کا تعلق تلہ گنگ سے ہے ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close