وینا ملک کی کامیاب سرجری ،بریسٹ ٹیومر نکال دیا گیا

شوبز
18
0
sample-ad

کراچی (شوبزڈیسک ) فائبرو ڈینوما کی بیماری میں مبتلا ادکارہ وینا ملک کی گزشتہ روز کامیاب سرجری کرکے بریسٹ ٹیومر نکال دیا گیا ،اداکارہ نے سرجری کے بعد اپنی مسکراتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں ۔بتایاگیاہے کہ وینا ملک خواتین کو ہونے والی عام بیماری فائبرو ڈینوما (بریسٹ ٹیومر)میں مبتلا تھیں تاہم گزشتہ روز کامیاب آپریشن کے بعد وینا ملک کا ٹیومر نکال دیاگیا ہے ، جس پر انہوں نے ہسپتال سے آپریشن کے بعد کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کامیاب سرجری پر خدا اوران کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والے مداحوں کا شکر ادا کیا۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.