نسیم وکی فلموں میں بطور ہدایتکار اور رائٹرکام کرینگے ،پہلی فلم سائن کرلی

شوبز
11
0
sample-ad

کراچی (سٹاف رپورٹر)بین الاقوامی شہر ت یافتہ فلم ، ٹی وی اورتھیٹرکے نامور اداکار نسیم وکی نے فلموں میں بطور ہدایتکارو رائٹر کام کرنے کا فیصلہ کرلیا ،انہوں نے ایک پنجابی فلم بطور ہدایتکار و رائٹر سائن کر لی ہے جس کے فلم ساز کامران اعجاز اور شیخ امجد رشید ہیں تاہم فلم کا نام اور کاسٹ ابھی زیر غورہیں ،بغیر ٹائٹل کے فلم کی شوٹنگ کا آغاز ماہ اکتوبر میں کیا جائے گا جس کی تمام تر شوٹنگ پاکستان میں ۔ واضح رہے نسیم وکی بھارتی چینلز پر کامیڈی سرکس اور کپیل شرما شو میں بھی پرفارم کرچکے ہیں ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.