زوباب رانا نئی ڈرامہ سیریل میں معصوم لڑکی کاکردار اداکریں گی

شوبز
18
0
sample-ad

کراچی(سٹاف رپورٹر)ماڈل و اداکارہ زوباب رانا کی لمبے عرصے کے بعد ٹی وی ڈراموں میں واپسی ہوگئی ،وہ نئی ڈرامہ سیریل “رشتے بکتے ہیں” میں اپنی صلاحیتوں کا اظہارکرتی ہوئی نظر آئیں گی ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں جاوید شیخ ، روبینہ اشرف، شگفتہ اعجاز، علی عباس اور اسد صدیقی شامل ہیں۔زوباب رانا کا کہنا تھا کہ یہ ڈرامہ معاشرے میں جہیز جیسی برائیوں پر مشتمل کہانی کی عکاسی کرتا ہے جو کہ ہمارے معاشرے کا حصہ ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ میرا کردار اس ڈرامے میں اس معصوم لڑکی کا ہے جس کی شادی شدہ زندگی لالچ کی وجہ سے جہنم بن جاتی ہے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.