تحریک خلافت پر مبنی فلم ’’گواہ رہنا‘‘کی شوٹنگ کا آئندہ ماہ آغاز

شوبز
12
0
sample-ad

کراچی(سٹاف رپورٹر )تحریک خلافت کی کہانی پر مبنی فلم “گواہ رہنا “کی عکس بندی ا ٓئندہ ماہ شروع ہوگی ،فلم میں پاکستان اور ترکی کے نامور فنکار اداکاری کے جوہر دکھائیں گے ۔ فلم کے ڈائریکٹرو رائٹر طاہر محمود نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا ہے کہ فلم تحریک خلافت کے ان گمنام ہیروزکے نام ہے جنہوں نے تحریک خلاف میں اپنی بے مثال قربانیاں پیش کیں تاہم تاریخ میں انکا کہیں ذکر نہیں کیا گیا۔ فلم میں پاکستان کے اداکار قوی خان ،عمادعرفانی ، غنا علی، ربیعہ کلثوم اورترکش اداکار مرٹ سسمنلر سمیت دیگر فنکار جلوہ گر ہونگے ۔فلم ا ٓئندہ سال مارچ میں پاکستان اور ترکی کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ۔اداکار قوی خان نے کہا کہ فلم کی کہانی منفرد ہے ،میں نے سکرپٹ پڑھتے ہی فلم میں کام کے لئے حامی بھر لی تھی ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.