پاکستان بھر کی خبریں

پاکستان
14
0
sample-ad

لاہور، وزیراعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر ٹریفک حادثے میں شدید زخمی17سالہ لڑکے کا نشتر ہسپتال میں کامیاب آپریشن
لاہور(آئی آئی پی ) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے انسان دوست اقدام اور اللہ تعالی کے فضل وکرم سے ٹریفک حادثے میں شدید زخمی 17سالہ لڑکے مجاہد کو نئی زندگی مل گئی۔وزیراعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر حادثے میں زخمی لڑکے کی نشترہسپتال ملتان میں کامیاب سرجری کی گئی۔ ڈاکٹروں نے 17سالہ مجاہدکے حلق سے گلے تک پیوست پیچ نکال دیا۔ میاں چنوں میں ریڑھی سے تصادم کے نتیجے میں لکڑی پیچ سمیت موٹر سائیکل سوار مجاہد کے گلے میں جا گھسی تھی۔ لکڑی کے بھاری ٹکڑے سے پیوست کئی انچ لمبا پیچ نما کیل مجاہدکی ٹھوڑی کو چیرتا ہوا گلے تک پہنچ گیا تھا۔ وزیراعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا مجاہد کو نشتر ہسپتال ملتان لایا گیا۔وزیراعلی نے انتظامیہ او رمحکمہ صحت کے حکام کو مجاہد کے علاج معالجہ کے لئے فوری ہدایات جاری کیں اور وزیراعلی سرجری کا پیچیدہ آپریشن مکمل ہونے تک رابطے میں رہے۔ سرجری کے ذریعے مجاہد کے گلے سے پیچ کو لکڑی سمیت نکال دیاگیا اور اب 17سالہ مجاہد نشتر ہسپتال میں تیزی سے روبہ صحت ہے۔ وزیراعلی کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ملتان اور سی ای اوہیلتھ نے مجاہد کی تیمار داری کی اور پھول پیش کئے۔ وزیراعلی نے محکمہ صحت کو مجاہدکی مکمل صحت یابی تک علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
لاہور، صوبے میں صنعتوں اورسرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا:عثمان بزدار
لاہور(آئی آئی پی) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے میں صنعتکاری اورسرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔ صنعتی سیکٹر کے فروغ کیلئے سپیشل اکنامک زونز بنائے جا رہے ہیں۔ ان زونز میں صنعتکاروں کو انڈسٹری لگانے پر خصوصی مراعات دی جائیں گی اور نئے صنعتی زونز کے علاوہ پرانی انڈسٹریل اسٹیٹس کو بھی ڈویلپ کیا جائے گا۔ وہ وزیراعلی آفس میں اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں صوبے میں صنعتی عمل کو تیز کرنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی صنعتیں لگانے کے لئے فائل کسی جگہ رکے گی نہیں۔صوبے میں صنعتوں کی زوننگ کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور اس ضمن میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو صنعتوں کی زوننگ کے حوالے سے جامع سفارشات پیش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ صنعتکاری کا عمل تیز ہونے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور سرمایہ کاری بڑھے گی۔ تحریک انصاف کی حکومت کاروبارمیں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔سرمایہ کا روں اورصنعتکاروں کو ہرممکن سہولتیں دیں گے۔ پاکستان میں کاروباری ماحول بہتر ہواہے۔ حکومت چھوٹی صنعتوں کے فروغ کیلئے انقلابی نوعیت کے ا قدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی ترقی صنعت اور کاروبار کے استحکام سے مشروط ہے۔ نئی انڈسٹریل پالیسی پنجاب میں صنعتوں کے فروغ کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی اور چند سال میں صوبے بھر میں 15لاکھ سے زائد ہنر مند افراد کیلئے روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنیکل ایجوکیشن کے بعد طلبہ کو انڈسٹریز میں آن لائن ٹریننگ کرائی جائے گی۔صوبائی وزیر صنعت و اطلاعات میاں اسلم اقبال، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی پنجاب، سیکرٹری صنعت، سیکرٹری خزانہ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
لاہور،وزیراعلی عثمان بزدار عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ
لاہور(آئی آئی پی) وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ وزیراعلی آج سہ پہر بغیر پروٹوکول علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔ وزیراعلی نے لاہورائیرپورٹ پر مسافروں سے مصافحہ بھی کیااوربعدازاں عمان ایئرلائن کے ذریعے لاہور سے روانہ ہوگئے۔وزیراعلی عثمان بزدار مدینہ دو روز قیام کریں گے اوراس دوران روضہ رسول پر حاضری کا شرف حاصل کریں گے اورنوافل بھی ادا کریں گے۔وزیراعلی روضہ رسول پرسلام پیش کرنے کے بعد ملک کی ترقی و خوشحالی اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کیلئے بھی خصوصی دعا کریں گے۔
ڈیرہ اسماعیل خان،تحصیل کلاچی کے علاقہ کوٹ وولت میںڈسٹری نمبر11 سے نعش برآمد
ڈیرہ اسماعیل خان(آئی آئی پی) تحصیل کلاچی کے علاقہ کوٹ وولت میںڈسٹری نمبر11 سے نعش برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کلاچی کی حدود میں گائوں کوٹ دولت میںڈسٹری نمبر11نہر سے ایک نامعلوم شخص کی نعش ملی جسے پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت تھانہ صدر کی حدود گرہ رحمان کے رہائشی ہیبت خان ولد محمد نواز قوم اعوان سے ہوئی ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ہیبت خان کی موت دماغی چوٹ لگنے سے ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مرحوم اراضیات کی سیرابی کرنے میں مصروف تھا کہ پائوں پھسلنے سے نہر میں گرا اور سر پر شدید چوٹ لگنے سے موت واقع ہوگئی۔ورثا نے نعش وصول کرلی ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان،گورنمنٹ ڈگری کالج پروآ کے طلبا کا مطالبات کے حق میں احتجاج اور کلاسوں کا بائیکاٹ،ٹائر جلاکر انڈس ہائی وے کو بلاک کردیا
ڈیرہ اسماعیل خان(آئی آئی پی) گورنمنٹ ڈگری کالج پروآ کے طلبا کا مطالبات کے حق میں احتجاج اور کلاسوں کا بائیکاٹ،ٹائر جلاکر انڈس ہائی وے کو بلاک کردیاایس ایچ او پروآ کی مداخلت پیر کے روز تک تک مذاکرات سے مسئلہ حل کرانے کی یقین دہانی۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج پروآ کے طلبا نے کالج میں داخلے کی بندش اور بی ایس سی بیالوجی، زوآلوجی اور کمپیوٹرمضامین کے اساتذہ نہ ہونے پرکلاسوں کا بائیکاٹ کیا اور کالج کے سامنے انڈس ہائیوے پر ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا۔احتجاجی طلبا نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا کر طلبا کے ساتھ ظلم بند کرو کے نعرے لگائے اور ایک گھنٹہ کیلئے روڈ پر ٹائز جلا کر انڈس ہائیوے روڈ کو بلاک کر دیا ۔ اس دوران ایس ایچ او پروآ نقیب اللہ نے موقع پر پہنچ کر طلبا اور اساتذہ سے بات چیت کی اور سوموار کے دن مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا طے کیا گیا، دوران مذاکرات ا سسٹنٹ کمشنر پروآ ،پرنسپل کالج، طلبائ، ایس ایچ او، اور دیگر افسران موجود ہونگے۔
لاہور،قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالہی سے عارف بھنڈر کی ملاقات، چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی
لاہور(آئی آئی پی)قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالہی سے چودھری عارف بھنڈر صدر پریس کلب (پاکستانی صحافی تنظیم) برطانیہ نے ملاقات کی اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین پاکستان کا اثاثہ ہیں اور لندن میں پاکستانی ان کے بیانات کو بڑے غور سے سنتے اور پڑھتے ہیں۔ چودھری پرویزالہی نے عارف بھنڈر سے اظہار تشکر کرتے ہوئے بتایا کہ ماشا اللہ چودھری شجاعت حسین کی طبیعت اب بہت بہتر ہے۔
لاہور،قائم مقام گورنر چودھری پرویزالہی نے ملک اسد کھوکھر سے حلف لے لیا
لاہور(آئی آئی پی) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالہی نے ملک اسد کھوکھر سے صوبائی وزارت کا حلف لے لیا۔ حلف برداری کی تقریب صوبائی وزرا میاں اسلم اقبال، نعمان لنگڑیال، میاں محمود الرشید، سردار آصف نکئی، پیر سعید الحسن، حافظ عمار یاسر، ارکان اسمبلی، چیف سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھر اور اعلی صوبائی افسروں نے بھی شرکت کی۔
راولپنڈی، ڈینگی مچھر ایک وبا کی شکل میں پورے ملک میں پھیلا ہے جس سے نمٹنے کیلئے حکومت نے فوری اور موثر اقدامات اٹھائے ہیں،پنجاب کے وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ
راولپنڈی(آئی آئی پی)پنجاب کے وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ ڈینگی مچھر ایک وبا کی شکل میں پورے ملک میں پھیلا ہے جس سے نمٹنے کیلئے حکومت نے فوری اور موثر اقدامات اٹھائے ہیں. حکومت کے ان اقدامات کی بدولت ڈینگی کا شکار ہونے والے تمام مریضوں کو تسلی بخش علاج معالجے کی سہولیات بہم پہنچائی جا رہی ہیں اور راولپنڈی کے تینوں ہسپتالوں سے اب تک کم و بیش 2000 مریضوں کا مکمل علاج کرکے انہیں گھروں کو بھیج دیا گیا ہے جبکہ 461 مریض زیر علاج ہیںاور الحمدللہ حکومت کی جانب سے بہم پہنچائی جانے والی علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی بدولت ڈینگی کی وجہ سے کسی مریض کی ہلاکت نہیں ہوئی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں ڈینگی کے علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لینے اور ہسپتال میں داخل مریضوں سے ان سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کیلئے دورے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. صوبائی وزیر ہولی فیملی ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر ناصر کے ہمراہ ڈینگی وارڈ میں گئے اور وہاں داخل ایک مریض کے بیڈ پر جا کر ان سے علاج معالجے کی سہولیات بارے دریافت کیا . راولپنڈی کے علاقے سکیم تھری سے ڈینگی بخار میں مبتلا ایک مریض ندیم زمان نے صوبائی وزیر کو اپنے بیڈ کے پاس روک لیا اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو علاج معالجے کی جو سہولیات حکومت پنجاب بہم پہنچا رہی ہے وہ لا جواب اور انتہائی تسلی بخش ہیں . ندیم زمان نے انگریزی زبان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف مریضوں کو بہترین ادویات اور تشخیصی سہولیات مل رہی ہیں بلکہ ڈاکٹروں اور نرسوں سمیت سارا عملہ بھی انتہائی خوش اخلاقی سے پیش آ رہا ہے اور میری آدھی بیماری عملے کے اس رویے سے ٹھیک ہو گئی ہے .راجہ راشد حفیظ نے ڈینگی وارڈ میں داخل خواتین مریضوں کے بارے میں بھی عملے سے دریافت کیا . انہوں نے ذاتی مشاہدے اور مریضوں سے ہونے والی گفتگو کے بعد ڈاکٹر ناصر، ایم ایس ہولی فیملی ہسپتال اور ان کے تمام عملے کی تعریف کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ہسپتال میں داخل تمام مریضوں بالخصوص ڈینگی کے مریضوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اور اگر اس سلسلے کوئی دقت یا پریشانی پیش آئے تو فورا انہیں آگاہ کیا جائے تاکہ اس کا تدارک کیا جائے . ایم ایس ڈاکٹر ناصر نے اس موقع پر بریف کرتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کے علاج معالجے کیلئے مختص وارڈ میں 110 بیڈز موجود ہیں اور موجودہ ہنگامی صورتحال میں ای این ٹی وارڈ میں بھی ڈینگی مریضوں کیلئے 100اضافی بستروں کا انتظام کیا گیا ہے . ہسپتال میں اس وقت 158 مریض داخل ہیں . انہو ںنے کہا کہ ہم نے آج ہی ریڈ کریسنٹ ہسپتال کو بھی ڈینگی مریضوں کے علاج معالجے کیلئے ٹیک اوور کر لیا ہے جس کے بعد ہولی فیملی ہسپتال 300 تک ڈینگی مریضوں کو بیک وقت داخل کرنے کے قابل ہو چکا ہے . ڈاکٹر ناصر نے مزید کہا کہ ہولی فیملی ہسپتال سے اب تک 1100 ڈینگی کے مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں جبکہ بی بی ایچ سے 500 اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال سے 350 سے زائد مریض صحت یاب ہو کر ڈسچارج کئے گئے . انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس 80 فیصد مریض گلزار قائد ، ائیر پورٹ ہائوسنگ سوسائٹی اور ملحقہ علاقوں سے آئے ہیں جبکہ اسلام آباد ، اٹک اور چکوال سے بھی مریض لائے گئے جنہیں پوری توجہ کے ساتھ علاج معالجے کی سہولیات بہم پہنچائی گئیں یا پہنچائی جا رہی ہیں ۔
کراچی، وفاقی حکومت آرٹیکل 161 کے تحت این ایف سی ایوارڈ دینے میں ناکام ہوچکی ہے ،فی الفو ر مستعفی ہو جا ئے،وزیراطلاعات سعید غنی ،سینیٹر رضا ربا نی
کرا چی(آئی آئی پی) سینیٹر رضا ربانی نے سندھ اسمبلی عما ر ت میں ایک پر ہجو م پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت آرٹیکل 161 کے تحت این ایف سی ایوارڈ دینے میں ناکام ہوچکی ہے سندھ کو گیس کے پیسے بھی فراہم نہیں کئے گئے جس کی بنا پر سندھ حکومت کو مالی طور پر مشکلات کا سامنا رہا ہے اگر 18 ویں ترمیم کو رول بیک کیا گیا اور خاص طور پر چھوٹے صوبوں میں کی بات نہیں مانی گئی تو چھوٹے صوبوں وسیع اتحا د بنا نے پر غو ر ہو جا ئینگے جو وفا قی حکومت کے لیے تعزیا نہ ثابت ہوگا سندھ کے عوام کو کراچی کی تقسیم کسی طور پر قبول نہیں ہے کراچی کو الگ کرنے کی سوچ رکھنے والے سیاسی رہنما سندھ کے حالات کے پیش نظر رکھیں وفاقی حکومت کو چاہیے کہ وہ آئین کی پاسداری کریں اٹھارہویں ترمیم ہو قاضی عیسی فائز ہوں جب بھی کوئی حق کے لئے بولتا ہے تو ان کی آواز دبا دی جاتی ہے اور ان کے خلاف ریفرنس تیار کیا جاتا ہے۔سندھ کے وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے کراچی کے خلاف سازشوں کے نئے طر ز اندا ز کی شدید مذمت کی ہے۔یہ بات آج انہوں نے اسمبلی عمارت میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔سعید غنی نے اس موقع پر کہا کہ ہم نے کراچی کے خلاف وفاقی حکومت کو متنبہ کیا ہے اور سندھ کے عوام اور انکی قیادت سندھ کے دارالحکومت کے خلاف کسی بھی گھناو نی سازش کو برداشت نہیں کریں گے۔سینیٹر رضا ربا نی نے کہا کہ ایک وفاقی وزیر نے اپنے بیان میں کہا کہ وفاق آرٹیکل 149 کے ذریعے میگا سٹی کراچی صنعتی حب اور انتظامی امور کو سنبھالنے پر غور کر رہا ہے اور نیازی کراچی کو اسلام آباد سے چلانا چاہتے ہیں جبکہ کچھ دن پہلے وفاقی وزیر فروغ نسیم نے یہ بیان دیا تھا کہ مرکز کراچی کے معاملے پر اسٹریجٹک کنٹرول پر غور کر رہا ہے اور وہ وفاقی وزیر وزیراعظم کو سفارش کرینگے کہ وہ کراچی کے لیے آرٹیکل 149 پر عمل کریں۔سینیٹر رضا ربانی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں حکمران جماعت صوبہ سندھ کے ساتھ کسی بھی امتیازی سلوک کی سازش کو کبھی قبول نہیں کریں گے انہوں نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بنیادی ضروریاتِ اشیاکی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے پہلے ہی عوام کا جینا محا ل ہے جس سے عوام کے مسائل انتہا کی حد کو پہنچ چکے ہیں سعید غنی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا جس کے باعث عوام کا معیار زندگی ابتری کی غر بت کی سطح سے نیچے پر پہنچ چکا ہے۔وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی اور سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ ہم ایسی کسی بھی تجویز کو مسترد کرتے ہیں اور شدید مذمت کرتے ہیں ایسی کسی بھی تجویز سے شہری اور دیہی بنیادوں پر تقسیم اور تفریق کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوگا۔صوبائی وزیر سعید غنی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت مالی و معاشی بحران کے بعد آئینی بحران پیدا کرنے کی گھناو نی سازش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفا ق کراچی پر کنٹرول سنبھالنے اور وفاقی حکومت اور ان کی کابینہ آرٹیکل 149 کے تحت ملک کو خوف و ہراس کے ماحول میں چلانے کی خواہشمند ہے۔فیڈریشن امن و امان کی صورتحال اور مالیاتی امور سے متعلق کسی صوبے کو مشورہ دے سکتی ہے جبکہ پی ٹی آئی کی زیرقیادت حکومت آئینی شق کے تحت سندھ میں ایگزیکٹو اتھارٹی کا استعمال کرنا چاہتی ہے صوبائی وزیراطلاعات و محنت سعید غنی نے پاکستان تحریک انصاف فسطا ئیت انتظامیہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کراچی میں انتشار پھیلانا چاہتی ہے سعید غنی نے مزید کہا کہ آرٹیکل 149 کراچی کے مسائل کا حل نہیں ہے۔اس عمل کو براہ راست غیر آئینی مداخلت اور صوبائی خودمختاری پر حملہ سمجھا جائے گا۔سندھ کے وزیر اطلاعات و محنت نے کہا کہ آرٹیکل 149 منتخب سندھ حکومت کے خلاف سازش ہے لیکن ہمیں امید ہے کہ ایسی کوئی بھی سازش جلد ختم ہوکر دم توڑ جائے گی۔

فیصل آباد،الائیڈ ہسپتال میں اس وقت ڈینگی کے سات مریض زیر علاج ہیں،ترجمان ضلعی انتظامیہ
فیصل آباد(آئی آئی پی)الائیڈ ہسپتال میں اس وقت ڈینگی کے سات مریض زیر علاج ہیں جن میں سے چھ مریضوں کا تعلق اسلام آباد اور ایک مریض کا تعلق لاہور سے ہے جبکہ گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے ڈینگی کے مریض 14سالہ بچے ریان کا تعلق بھی ڈھوک اعوان راولپنڈی سے تھا جو راولپنڈی میں ہی ڈینگی سے متاثر ہوا اوراسے تشویشناک حالت میں علاج کی غرض سے فیصل آباد لایا گیا تھا۔ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے ضلع میں ڈینگی کی صورت حال کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر کی زیرنگرانی ڈینگی پر قابورکھنے کے لئے مربوط حکمت عملی کے تحت بہتر نتائج حاصل کئے جارہے ہیں۔اس ضمن میں محکمہ صحت سمیت اسسٹنٹ کمشنرزاور ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکموں کے افسران وسٹاف کو متحرک رکھا گیاہے۔ترجمان نے بتایا کہ الائیڈ ہسپتال میں اب تک ڈینگی کے 37مریضوں نے علاج کے لئے رجوع کیا جن میں سے زیادہ مریضوں کا تعلق دیگر اضلاع سے تھا جبکہ فیصل آباد میں ڈینگی کے گیارہ مریض رپورٹ ہوئے ہیں جو علاج معالجہ کے بعد صحت مند ہو کر ہسپتال سے فارغ ہوئے ۔ترجمان نے بتایاکہ بعض مریضوں کو ڈینگی کے شبہ میں ہسپتال لایا جاتا ہے جن کے تمام ضروری ٹیسٹس کرنے کے بعد ڈینگی کے مرض کا پتہ چلایاجاتا ہے اور بیشر مریضوں میں ڈینگی کے مرض کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں بلکہ دیگر وجوہات کی بنا پر بخار کی کیفیت پائی جاتی ہے ۔ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے کہا کہ راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ ہونے کی وجہ سے بعض مریض علاج کے لئے الائیڈ ہسپتال سے رجوع کرتے ہیں جس کا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ خدانخواستہ فیصل آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ڈینگی کی روک تھام کے لئے تمام تر انتظامی مشینری کو متحرک اور ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں جس کی بدولت ضلع میں ڈینگی پر کافی حد تک کنٹرول ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے خاطرخواہ طبی انتظامات موجود ہیں لہذا ڈینگی بخار کے شبہ کے مریضوں کو فوری طور پر ہسپتال سے رجوع کرنا چاہیے تاکہ بروقت تشخیص اور علاج ممکن ہوسکے۔ترجمان نے شہریوں سے کہا کہ ڈینگی سے بچائو کیلئے تمام ترحفاظتی تدابیر اختیار کریں تاکہ مچھر کوکاٹنے کا موقع نہ ملے۔
فیصل آباد، ر کشمیر کی آزادی کا سورج اب طلوع ہونے والا ہے،صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیر الدین
فیصل آباد(آئی آئی پی)صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیر الدین نے کہا ہے کہ کشمیری عوام اپنے لہو سے آزادی کی شمع روشن کئے ہوئے ہیں جن کی جدوجہد آزادی میں تمام پاکستانی ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کشمیر کی آزادی کا سورج اب طلوع ہونے والا ہے۔انہوں نے یہ بات گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جڑانوالہ کے زیراہتمام کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کے لئے منعقدہ بڑی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کہی۔اسسٹنٹ کمشنر عمردرازگوندل،ایس پی طارق سکھیرا،چوہدری تیمور علی خان،پرنسپل کالج پروفیسر مظفر علی ضیائ،اساتذہ اور طالب علم بڑی تعداد میں شریک تھے۔یکجہتی کشمیر ریلی کالج سے شروع ہو کر مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی ریسکیو1122کے دفتر پہنچ کر اختتام پذیرہوئی جس میں شامل شرکا نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے بینرز اورپلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جبکہ بھارتی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن نے کہا کہ بھارت کا ہر حربہ کشمیری عوام کی آواز کو دبانے میں ناکام رہا ہے اور اب کشمیر کی آزادی کا دن زیادہ دور نہیں۔انہوں نے کہا کہ ریلی میں طالب علموں کی بھرپور شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اوربھارتی ظلم وستم کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔قبل ازیں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے سیمینار بھی منعقد ہواجس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن نے کہا کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے محروم نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خاں نے مظفر آباد میں جلسہ کرکے کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے کشمیری شہدا کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہیدوں کا خون ضرور رنگ لائے گا۔انہوں نے کہا کہ آزادی کشمیریوں کا حق ہے جو انہیں ہر صورت ملے گی۔پرنسپل ادارہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وستم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو کشمیر میں انسانیت سوز کارروائیاں رکوانی ہونگی۔اس موقع پر طالب علموں نے پرجوش انداز میں کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگائے جبکہ کشمیریوں کی ہر طرح سے حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.