صبا قمر نئی فلم ’’کملی ‘‘کے ٹائٹل رول کیلئے منتخب ،شوٹنگ شروع

شوبز
9
0
sample-ad

کراچی (سٹاف رپورٹر)ہدایتکارو فلمساز اور اداکار سرمد سلطان کھوسٹ نے بین الاقوامی سطح پر شہرت پانے والی فلم ’’منٹو ‘‘ کے بعد ایک بار پھر اپنی نئی فلم’’کملی‘‘کے ٹائٹل رول کے لئے صبا قمر کا انتخاب کرلیا ۔سرمد سلطان نے گزشتہ سال دو فلمیں بنانے کا اعلان کیا تھا جس میں سے پہلی فلم’’زندگی تماشا‘‘ مکمل ہوچکی ہے جس کی ریلیز کی تیاریاں جاری ہے لیکن اس کے ساتھ ہی انہوں نے دوسری فلم کا اعلان بھی کردیا ۔ صبا قمر نے سوشل میڈیا پر چند تصویریں پوسٹ کی ہیں جس سے یہ بات یقینی ہوگئی ہے کہ نئی فلم کی شوٹنگ شروع کردی گئی ہے ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.