چنیوٹ کی خبریں

فصیل آباد ڈویژن
6
0
sample-ad

ڈی سی کی زیرصدارت بے نامی جائیدادوں کے حوالے سے اجلاس
چنیوٹ:ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایت کے مطابق بے نامی اور مشتبہ جائیدادوں کو تلاش کیا جائے تاکہ ان جائیدادوں کے پیچھے چھپے ہوئے ذرائع آمدن کا کھوج لگایا جا سکے ،متعلقہ محکمے ترجیحی بنیادوں پر اس کام کو تیز کریں تاکہ اسکی ہفتہ وار رپورٹ حکومت کو بھجوائی جا سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں بے نامی جائیدادوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طارق خان نیازی ، اسسٹنٹ کمشنرز خضر حیات بھٹی ، عدنان رشید ، فضل عباس کے علاوہ تحصیل دار اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لینڈ ریکارڈ سنٹر و دیگر بھی موجود تھے ،ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا ریونیو ڈیپارٹمنٹ بے نامی جائیدادوں کو تلاش کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ، دریں اثنا ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019کے تحت قائم ہونے والے نئے اداروں کی تحصیل سطح پر حد بندی کے حوالے سے میٹنگ ہوئی ، ڈپٹی کمشنر نے کہا رولز کے مطابق شہری اور دیہاتی علاقوں کو تقسیم کیا جائے گا اور دیہاتوں میں ویلیج کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے گا جبکہ شہروں میں میونسپل کمیٹی اور ٹاؤن کمیٹی بنے گی ،دریں اثنا انہوں نے کہا ڈینگی کو ہر صورت مات دی جائے تاکہ آنے والی نسلوں کو اس ناسور سے محفوظ بنایا جاسکے یہ ہدایات انہوں نے ویڈیو لنک کانفرنس برائے انسداد ڈینگی کے بعدضلع کے تمام افسروں کو(DERC) کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے دیں ۔
یوم عاشو ر :جامعہ انوارالقرآن و سیکنڈری سکول میں تقریب
چنیوٹ: تقریب میں طلبا ، والدین اور مختلف مکاتب فکر کے اہل علم اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،تقریب میں ڈائریکٹر حاجی سنز حافظ محمد نعیم نے کہا وہ واقعہ کربلا کی حقیقی روح کو بھانپیں اور حضرت امام حسینؓ کی طرح دین کی خدمت کا بیڑا اٹھائیں ، آخر میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا میں انعامات تقسیم کئے گئے ، حمد و نعت میں پہلی پوزیشن عثمان ادریس دوسری پوزیشن ابوبکر ذوالفقار نے حاصل کی،انگلش تقریر میں پہلی پوزیشن محمد احمد ندیم نے حاصل کی، اردو تقریر میں دوسری پوزیشن حسیب الرحمن جبکہ اول پوزیشن منیب آصف نے حاصل کی، تقریب کا اختتام مولانا قاری عبدالحمید حامد کے خطاب کے ساتھ ہوا۔
چارہ کاٹنے والی مشین میں 70سالہ شخص کا بازو کٹ گیا
چنیوٹ:ریسکیو1122کے مطابق چنیوٹ لاہور روڈ چک سلوترے کے چارہ کاٹنے والی مشین میں کہنی آنے سے محمد نواز ولد موہنا عمر 70 سال سکنہ 12 چک سلوترے کا بایاں بازو کٹ گیا، ریسکیو1122نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر زہسپتال پہنچا دیا۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.