ٹوبہ ٹیک سنگھ کی خبریں

فصیل آباد ڈویژن
8
0
sample-ad

بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک وقوم کا اثاثہ:میاں نویدعالم
ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار، ڈسٹرکٹ رپورٹر )چیئر مین اوور سیز پاکستانیز میاں نوید عالم نے ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستان کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک وقوم کا قیمتی اثاثہ ہیں ،ان کے جائزمسائل کوفوری طورپرحل کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں ، اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رضوان محمود ، اسسٹنٹ کمشنرٹوبہ رضوان الحق پوری، اسسٹنٹ کمشنرپیر محل مرحبا نعمت، اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ سمیرا عنبرین، اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ نوشین اسرار ،ڈی ایس پی خرم اورمتعلقہ افسر بھی موجودتھے ،چیئر مین اوور سیز پاکستان میاں نوید عالم اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے اس موقع پر مختلف نوعیت کے کیسز کی سماعت کی،چیئر مین اوور سیز پاکستان میاں نوید عالم نے کہا اجلاس کے علاوہ باقی رہ جانے والی اوورسیز پاکستانیوں کی درخواستوں کی جلد ازاجلد انکوائری مکمل کرکے رپورٹ کمیٹی کوپیش کر یں،اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی موصول ہونے والی درخواستوں کاجائزہ لیاگیا۔
حکو مت چند مہینوں کی مہما ن:رانا نسیم کودا
کمالیہ: پیپلز پارٹی کے رہنما رانا نسیم کودا نے کہا ہے کہ حکومت کے 13مہینے کسی عذا ب سے کم نہیں حکو مت چند مہینوں کی مہما ن،رخصتی کیلئے ہو م ور ک تیزی سے جا ر ی ہے انہوں نے کہا حکومتی پالیسیوں کی بد و لت عوا م کیلئے ریلیف خوا ب بن چکا ہے 13مہینے لوگوں کیلئے کسی عذا ب سے کم نہیں ہیں۔
زیر حراست ملزم سے دوران تفتیش اسلحہ برآمد
کمالیہ(نامہ نگار ) تھانہ صدر پولیس کمالیہ نے دوران تفتیش زیر حراست ملزم اخلاق سے اسلحہ برآمد کرلیا اور مقدمہ درج کرلیا۔
بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا:میاں محمد صابر
کمالیہ:جماعت اسلامی کے تحصیل امیر میاں محمد صابر نے کہا بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے ، بھارت سیکولرازم کا ڈھونگ رچاتا رہا ہے ۔انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر میں نافذ کالے قوانین کی آڑ میں کئی کشمیریوں کو بھارت کی جیلوں میں منتقل کیاگیا ہے ، بھارت کے طرز عمل سے ثابت ہوگیا کہ اس نے جموں وکشمیر پر غیر قانونی قبضہ کررکھا ہے ۔
پینسرہ روڈ پر مسافر بس نے موٹر سا ئیکل سوار کو کچل دیا
گوجرہ: معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر 361 ج ب کا غلا م حسن موٹر سا ئیکل پر سوار ہو کر گا ؤ ں جارہا تھا کہ پینسرہ روڈ پر چک نمبر 361 ج ب کے قریب فیصل آ با د سے صا دق آ باد جانے والی بس نمبری 6272 ایف ڈی وی نے اسکو ٹکر مار دی جو بس کے نیچے آ کر بری طرح کچلا گیا شدید زخمی غلا م حسن کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا جہا ں وہ زخمو ں کی تاب نہ لا تے ہوئے دم توڑگیا ،بس ڈرائیور موقع پر بس چھوڑ کر فرار ہو نے میں کا میا ب ہو گیا اطلا ع ملنے پر صدر پو لیس گوجرہ نے نعش تحویل میں لے کر ضروری کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی اور بس قبضے میں لیکر ڈرائیور کی تلا ش شروع کردی ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.