میانوالی کی خبریں

سرگودھا ڈویژن
12
0
sample-ad

بھٹہ مزدوروں کی رجسٹریشن نہ کروانے پر کارروائی کا حکم
میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار )مالکان فوری طور پر مزدوروں کو رجسٹریشن کروائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو واحد ارجمند ضیا ء نے کہا ہے ضلع بھر میں بھٹہ خشت اور ان پر کا م کر نیوالے ورکرز کی رجسٹریشن ، چائلڈ لیبر کے خا تمے اور ورکرز کو سوشل سیکورٹی کا رڈ کا اجراء بلا تاخیر ممکن بنا یا جا ئے ۔انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ ویجیلینس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کہی ۔اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لیبر ویلفیئر غلا م شبیر کلیار ، ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل سیکورٹی محمد نیاز، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر اولڈ ایچ بینیفٹ محمد سعید احمد خان ، پرا سیکوٹر شاہد رؤف ، اقلیتی نما ئندہ امجد مارٹن ، متعلقہ محکموں کے افسران ، بھٹہ مالکا ن اور بھٹہ ورکرز ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے اجلاس میں شرکت کی ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو نے سوشل سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کی جا نب سے ریکوری رپورٹ پر عدم اطمینا ن کا اظہار کر تے ہو ئے ریکوری اہداف مقرر ہ وقت پر سوفیصد مکمل کر نے کی ہدا یت کی، مزید کہا کہ جو بھٹہ ما لکان ورکرز کے سیکورٹی کارڈ نہ بنوائیں ان کے خلاف قانو ن کے مطابق بلا امتیاز کاروائی کر یں انہوں نے بھٹہ مالکان سے کہا کہ وہ فوری طور پر اپنے بھٹوں پر کا م کر نیوالے مزدوروں کی رجسٹریشن کرو ائیں ۔
اوگرا کی قیمتوں پر پٹرول بیچنا ممکن نہیں،پٹرولیم ایسوسی ایشن
داؤدخیل:مذاکرات کے حامی ، ہڑتال نہیں کرینگے ،تعاون نہ ہوا تو ہڑتال ہی حل ہےپٹرولیم ایسوسی ایشن میانوالی کے صدر محسن خان ،عمیر خان جنرل سیکرٹری ،احمد جمال خان نائب صدر نے پٹرو ل پمپ مالکان کے ساتھ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت پٹرولیم کاروبار کو مشکلات درپیش ہیں، اے سی پٹرول پمپ کو بھاری جرمانے کر ر ہے ہیں جو کہ زیادتی ہے ،انہوں نے کہا کہ ڈی سی میانوا لی ناصر محمود بشیر سے ملاقات کی تو انہوں نے کہا کہ اوگرا کی قیمتوں پر پٹرول فروخت کریں اور ہمارے لیے اوگرا کی قیمتوں پر پٹرول کی فروخت ممکن نہیں ہے ، ہم مذکرات کے حامی ہیں ہڑتال نہیں کریں گے اگر ہمارے ساتھ تعاون نہ ہوا تو آخری حل ہڑتال ہے ۔
مخیر حضرات کے تعاون سے ریلوے اسٹیشن پر پینے کے صاف پانی کی سہولت فراہم
میانوالی ( نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسٹیشن ماسٹر جاوید احمد نے بتایا کہ واں بھچراں کے مخیر حضرات نے گزشتہ روز ریلوے اسٹیشن پر پینے کے صاف پانی کی سہولت فراہم کر دی ہے ۔ واں بھچراں کے سینئر صحافی و جنرل سیکرٹری انجمن تاجران رانا محمد اصغر۔ ملک سردار بھچر ۔ رانا محمد ذیشان نوجوان صحافی و کالم نگار۔محمد شریف محمدخیل بھچر۔ماسٹر محمد اقبال جوڑا ودیگر نے واں بھچراں ریلوے اسٹیشن پر پودوں کو پانی لگانے کیلئے واٹر پمپ اور اسٹیشن ماسٹر کو48 ہزار روپے اور پینے کے پانی کیلئے ایک عدد واٹر کولر کا عطیہ دیا۔
کرنٹ سے عزادار کی ہلاکت ، ایس ڈی او،لائن مین پر مقدمہ
کالاباغ:حمیر حامد کی جان واپڈا کی غفلت سے گئی ،والد،واپڈا اہلکاروں کی ہڑتالکرنٹ لگنے سے ایک عزادار کے جاں بحق اور 2 کے زخمی ہونے کا مقدمہ ایس ڈی او واپڈا عدیل یونس اور لائن مین نذر حسین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ، جاں بحق ہونے والے نوجوان حمیر حامد کے والد نے صحافیوں کو بتایا کہ واپڈا اہلکاروں کی غفلت سے میرے بیٹے کی جان گئی واپڈا اہلکاروں کو کئی بار ہائی وولٹیج تاریں اونچی کرنے کا کہا مگر شنوائی نہیں ہوئی دوسری جانب مقدمہ درج ہونے پر واپڈا اہلکاروں نے ہڑتال کر دی اور دفتر کو تالے لگا دیئے ۔
دیرینہ دشمنی پر نوجوان اغوا،وحشیانہ تشدد،پھینک کر فرار
کندیاں:نائب قاصد ارسلان کو الفت،فیض ،محمد یعقوب اور مسلح ساتھیوں نے اغواکیا نقدی،موبائل فون دیگر اشیا لوٹ کر مردہ حالت میں چھوڑ گئے ،مقدمہ درج دیرینہ دشمنی پر نوجوان کو اغواء کے بعد تشدد کانشانہ بنا یا گیا اور نقدی،قیمتی موبائل فون چھین لیا ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ،تفصیلات کے مطابق کندیاں کا رہائشی نوجوان محمد ارسلان گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میں بطو نائب قاصدکام کرتا ہے گزشتہ روز اپنے موٹر سائیکل پر ڈیوٹی پر کالج جارہا تھا کہ جھال والا پل کے قریب گھات لگائے بیٹھے الفت،فیض ،محمد یعقوب اور دونامعلوم مسلح افرادنے محمد ارسلان کو موٹر سائیکل سے اتار کر اپنے موٹرسائیکل پر بیٹھا کر پل اﷲ فقیر پر لے جاکر تشدد کا نشانہ بنا یا ، مردہ حالت میں وہیں چھوڑ کر فرار ہوگئے ،اس کی جیب میں موجود دس ہزار روپے ، موبائل فون ، اے ٹی ایم کارڈ ، سروس اور شناختی کارڈبھی ساتھ لے گئے بے ہوشی کی حالت میں محمد ارسلان کو طبی امداد کے لئے کندیاں آر ایچ سی منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔
مین ہولز کے ڈھکن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، حادثات معمول
کندیاں:شہر بھر مین ہولز کے ڈھکن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ، حادثات رو ز کا معمول بن گئے تفصیلات کے مطابق کندیاں میونسپل کمیٹی کی مختلف جگہوں فیصل چوک مین بازارکندیاں،گلی گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کندیاں ،محلہ اسلام آباد،محلہ وٹوانوالہ ،محلہ حاجی عالم خان والہ ،نیازی سٹریٹ ،گلی ساندھاں ،محلہ نور خیل ،محلہ خواجے خیلانوالہ ودیگر محلوں کی گلیوں اور روڈ پر مین ہولزکے ڈھکن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور کسی جگہ پر مین ہولز کے کڑے خراب ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے گٹروں کے ڈھکن اندر گرچکے ہیں،اہل علاقہ کے مطابق باربارمیو نسپل کمیٹی انتظامیہ کندیاں کے نوٹس میں لانے کے باجود کہیں شنوائی نہیں ہورہی ، ڈپٹی کمشنر میانوالی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیاہے ۔

قتل کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج کرلیا گیا
واں بھچراں : ،قتل کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج کرلیا گیا، تاجر ر ہنماوں کے قتل کی اطلاع ملتے ہی شہر مکمل بند ہوگیا،دکانیں اور مارکیٹیں مکمل بند رہیں۔ تاجر اسلم خان کی نماز جنازہ 9 بجے گورنمنٹ ہائی سکول گراونڈ جبکہ تاجر راہنما عارف عظیم خان کی نماز جنازہ دن 11 بجے ان کے آبائی گاوں مدی خیل موسی خیل میں ادا کی گئی۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.