سرگودھا کی خبریں

سرگودھا ڈویژن
12
0
sample-ad

سڑکوں پر کھڑے رکشے بند کرنے, تعلیمی اداروں, تجارتی مراکز کو اپنے احاطوں میں پارکنگ کا حکم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) حکم عدولی کنے والے اداروں کو سیل کر دیا جائے ، غلط پارکنگ پر رکشے اور موٹر سائیکل ر کشائوں کے مالکان کیخلاف مقدمات بھی درج کئے جائیں ، ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے فیصلےایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( جنرل )و سیکریٹری آر ٹی اے بلال فیروز نے حکومت پنجاب کی ہدایت پر تمام نجی،سرکاری ،تعلیمی اداروں اور تجارتی مراکز کو رواں ماہ کے ا ٓخر تک پارکنگ اپنے احاطوں کے اندر قائم کرنے کا حکم د یاہے او رعدم تعمیل پر ان اداروں کو سیل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ سڑکوں پر ٹریفک جام کو روکا جاسکے یہ ہدایات انہوں نے اپنے دفتر میں ٹریفک کے معاملات کاجائزہ لینے کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر شازیہ ’ ڈی ایچ او ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی ’ ڈی ایس پی ٹریفک چوہدری کاشف ’ کنٹونمنٹ انکروچمنٹ آفیسر ارشد چوہدری ’ میونسپل کارپوریشن ’ ایجوکیشن او ردیگر متعلقہ اداروں کے افسران ونمائندے بھی موجود تھے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے کہاکہ ٹریفک سرگودہا کا ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جس سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہو رہاہے ۔طلباء وطالبات گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہنے کے باعث ذہنی طور پر ڈپریشن کا شکار ہیں ۔ انہوں نے کارپوریشن او رکنٹونمنٹ بورڈ کو چنگ چی اور رکشوں کی پارکنگ کے نظا م کو فول پروف بنانے کی ہدایت کی ہے ۔
ڈینگی سر اٹھانے لگا, 6کنفرم مریض, 52 مقامات سے لاروا برآمد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )تمام کنفرم کیسز اسلام آباد اور راولپنڈی سے پہنچے ،لاروا ملنے والی جگہوں کی مسلسل نگرانی ، مالکان کیخلاف مقدمات درج کروائے جائیں،ڈینگی کے خلاف ٹیم بن کر کام کرنا ہوگا :ڈپٹی کمشنر سرگودھا میں بھی ڈینگی بے قابو ہونے لگا، ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے ضلع میں چھ مریضوں میں ڈینگی وائرس کنفرم ہونے اور 52مختلف مقامات سے ڈینگی لاروا ملنے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ صحت سمیت متعلقہ اداروں کو سرولینس کو مزید سخت بنانے کی ہدایت کی ہے ، انہوں نے ڈینگی لارواء ملنے والی جگہوں کے مالکان ورہائشیوں کے خلاف مقدمے درج کروانے کیلئے لائحہ عمل تیار کرنے کی بھی ہد ایت کی ہے ،وہ ضلعی انسداد ڈینگی اجلا س سے خطاب کررہی تھیں، اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی ’ سی او ہیلتھ ڈاکٹر راؤسلیمان زاہد ’ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال او رتمام ٹی ایچ کیو کے ایم ایس سمیت متعلقہ سرولینس ٹیموں کے ممبران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈینگی کے مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدا یت کی ۔ انہوں نے ڈینگی لارواء برآمد ہونے والے مقامات او رگردونواح کی مسلسل سرویلنس جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی ۔ اجلاس کو بتایاگیاکہ رواں سال کے دوران ضلع بھر میں 3735 ممکنہ ڈینگی کے مریضوں کی تشخیص ہوئی جن میں سے چھ کیس کنفرم ہوئے ۔ تمام کنفرم کیس راولپنڈی اور اسلام آباد سے سرگودہا پہنچے ، ضلع بھر میں محکمہ صحت کی 501سرولینس ٹیمیں کام کررہی ہیں جن میں 334ان ڈور اور 167آوٹ ڈور ٹیمیں شامل ہیں ۔ سرولینس ٹیموں کی طرف سے ضلع بھر میں 1705882 آوٹ ڈوراور 364951 ان ڈور مقامات کا معائنہ کیاگیا ۔ ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے کہاکہ ڈینگی کے خلاف تمام اداروں کو ایک ٹیم کی صورت میں کام کرنا ہوگا ۔ اجلاس میں محکمہ صحت کے ای پی آئی پروگرام کا بھی تفصیلا جائزہ لیاگیا او ربتایاگیا کہ صوبے بھر میں اس پروگرام کے اہداف حاصل کرکے سرگودہا تیسرے نمبر پر ہے ۔
سیشن اورسول ججز کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ،4قیدی رہا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )قیدیوں سے ملاقاتیں،ہسپتال اور نوعمر قیدیوں کی وارڈ کا دورہ بھی کیا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج سرگودھا محمدافضل فہیم اور سول جج سرگودھا طارق فاروق شاہ نے ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کادورہ کیا جنہیں چاک و چو بندد ستے نے سلا می د ی اس موقع پر ان کے ہمراہ سپرنٹنڈنٹ سید محمد انجم شاہ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ(E) رانا محمد ناصر اورڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جاوید رشید بھی تھے ۔انہوں نے جیل بشمول اسیران ،نو عمر وارڈ اور ہسپتال کا دورہ کیا۔
حکومت کی رخصتی کا دن اب دور نہیں: پیر فاروق بہاالحق شاہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مذہبی سکالر و سیاسی شخصیت پیر فاروق بہاالحق شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی ضد نے جمہور ی سسٹم اور معاشرے کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا یا ہے،تسلسل کے ساتھ وعدوں اور دعو ؤ ں سے یو ٹر ن لینا تبدیلی سر کا ر کا اخلا قی دیوالیہ پن ہے ،مزید کہا کہ حکومت کی رخصتی کا دن اب دور نہیں۔
یوریا کھاد کی قیمتوں میں اضافہ کسانوں کی کمرتوڑنے کے مترادف ہے : ملک اسلم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق مئیر میونسپل کارپوریشن ملک اسلم نوید نے کہا ہے کہ یوریاکھاد کی قیمتوں میں دوسوروپے فی تھیلا اضافہ کسانوں کی کمرتوڑنے کے مترادف ہے ۔مہنگائی ڈالرریٹس کی وجہ سے بڑھ رہی ہے حکومت ڈالر اور سونے کے نرخوں میں اضافہ کاسبب بننے والے عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے ۔
آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کر کے کلثوم نواز امر ہو گئی ہیں: شاہ نواز رانجھا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ایم این اے محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی جمہوری خدمات ناقابل فراموش ہیں آمریت کے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر وہ تاریخ میں امر ہوگئی ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز نے جمہوریت کی بحالی کیلئے جو کردار ادا کیا وہ تاریخ کا روشن باب ہے ۔

حکو مت ناکام ہو گئی، مڈ ٹرم الیکشن قریب ہیں :اسلم کچھیلا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )سابق ایم این اے وضلعی نائب صدر حاجی محمد اسلم کچھیلا نے کہا ہے کہ مڈٹرم الیکشن قریب ہیں کیونکہ معیشت سمیت تمام شعبہ جات میں پی ٹی آئی حکومت ناکام ہو گئی ہے ۔
نوجوان کام کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق
جوہرآباد:راولپنڈی روڈ پر چھبیل اڈا کے قریب ایک نوجوان محمد عرفان الیکٹرک کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا ، متوفی محمد عمران موضع ناڑی کا رہائشی تھا اور چھبیل اڈا پر اپنے رشتہ داروں کے ہاں آیا ہوا تھا،بجلی کی ٹوٹی ہوئی تاریں درست کر رہا تھا کہ اسے کرنٹ لگ گیا ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.