دنیا کی خبریں

دنیا
18
0
sample-ad

کابل:طالبان کا خود کش حملہ 4افغان کمانڈو ہلاک،جنگجوؤں کا 200ہلاکتوں کا دعویٰ
کابل(ایجنسیاں ) افغان وزارت دفاع کے مطابق خودکش بمبار نے بارودی مواد سے بھری گاڑی کابل کے نواحی علاقے چہار آسیاب کے کیمپ کے داخلی دروازے سے ٹکرا دی۔ ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حملے میں 200 کمانڈومارے گئے ۔افغان فورسز نے صوبہ بدخشاں کے 3شہر طالبان کے قبضے سے چھڑا لئے ۔گورنر بدخشاں کے ترجمان نیک محمد نزاری نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے پورے بدخشاں میں طالبان کے خلاف آپریشن شروع کررکھا ہے ۔دوسری طرف جرمنی نے امریکا کی طرف سے طالبان کے ساتھ مذاکرات منسوخ کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کو یہ پیغام دینا ناگزیر تھا کہ امریکا امن معاہدے کے لیے ہر قیمت ادا کرنے کے لیے تیار نہیں ہے ۔
اسرائیل وائٹ ہاؤس کی جاسوسی کرتا رہا
واشنگٹن(اے ایف پی) ایک امریکی میگزین نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے وائٹ ہاؤس کی موبائل فون کالز اور ایس ایم ایس پکڑنے کیلئے اس کے گرد حساس سکینرز نصب کر رکھے ہیں۔
گوگل فرانسیسی ٹیکس اتھارٹی کو ساڑھے 94کروڑیورو ادا کرنے پر تیار
پیرس(اے ایف پی) سرچ انجن گوگل فرانس کی ٹیکس اتھارٹی کو 94 کروڑ 50 لاکھ یورو ادا کرنے پر تیار ہو گیا۔فرانس کی ٹیکس اتھارٹی کے مطابق گوگل کیساتھ ٹیکس چوری کا معاملہ طے پا گیا ہے ۔
اسرائیل :باحجاب خاتون ڈاکٹر کو بھرتی نہ کرنے پر کلینک کو جرمانہ
تل ابیب:اسرائیل میں باحجاب خاتون ڈاکٹر کو بھرتی نہ کرنے پر عدالت نے کلینک پر جرمانہ کر دیا۔اسرائیل کے علاقے نتانیا میں واقع دانتوں کے ایک کلینک کے حکام نے باحجاب ڈاکٹر کو بھرتی کرنے سے انکار کیا جس پر اسرائیلی عدالت نے کلینک کو11ہزار ڈالر سے زائدجرمانہ کردیا۔
فرانس : سپیکر کو پراپرٹی سکینڈل کا سامنا
پیرس(اے ایف پی)صدر میکخواں کے قریبی ساتھی اور سپیکر پارلیمنٹ رچرڈ فیرانڈدوبارہ سے پراپرٹی سکینڈل کی زد میں آ گئے ۔ نیوز ایجنسی کے مطابق اس پراپرٹی سکینڈل کا تعلق رچرڈ فیرانڈ کی بیوی سے ہے۔
ترکی :شرح سود میں 3.25 فیصد کمی
انقرہ(اے ایف پی)ترکی کے مرکزی بینک نے شرح سود میں 3.25 فیصد کمی کر دی۔جولائی کے بعد یہ دوسرا موقع ہے کہ ترک مرکزی بینک نے شرح سود میں کمی کی ہے ۔ مرکزی بینک کے مطابق شرح سود 19.75فیصد سے کم کرکے 16.50کر دی گئی ہے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.