جھنگ کی خبریں

فصیل آباد ڈویژن
7
0
sample-ad

بستی فیض آباد میں دو روز سے ٹرانسفارمر خراب،مکینوں کو مشکلات
اٹھارہ ہزاری(نامہ نگار)بستی فیض آباد کا بجلی کا ٹرانسفارمر دو دن سے خراب ہے جس سے پورے علاقے کی بجلی بند ہے، بجلی بند ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، شہریوں کا کہنا ہے فیسکو حکام کو بار بار اطلاع دی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی،شہریوں نےڈپٹی کمشنر جھنگ ودیگرمتعلقہ حکام سےفوری نوٹس لینے اور بجلی چالو کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
یونیورسٹی آف جھنگ میں داخلوں کا آغاز
جھنگ(نامہ نگار)یونیورسٹی آف جھنگ نے اپنے قیام کے فوری بعد اپنے پہلے تعلیمی سال 2019-2020کے لئے داخلوں کا آغاز کر دیا۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق بی ایس پروگرامز کے پانچ شعبوں میں داخلے جاری ہیں جن میں بی ایس انگلش لٹریچر، بی ایس میتھ، بی ایس سوشیالوجی ، بی ایڈ اور بی بی اے شامل ہیں۔ داخلہ لینے کے لئے درخواستیں27ستمبر 2019تک جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ یونیورسٹی آف جھنگ کے پراسپیکٹس بمعہ داخلہ فارم یونیورسٹی آفس میں خصوصی معلوماتی مرکز پر دستیاب ہیں۔
جھنگ میں ڈسٹرکٹ اسسمنٹ بورڈ برائے معذور افراد کا اجلاس
جھنگ( نامہ نگار )حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ڈسٹرکٹ اسسمنٹ بورڈ برائے معذور افراد کا اجلاس زیر صدارت میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اسفند یار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جھنگ میں منعقد ہوا جس میں چیئرمین بورڈ ڈاکٹرظفر اقبال پاتوآنہ ،آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر غلام یاسین بھٹی،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال اظہر عباس عادل،میڈیکل سوشل آفیسراسد سرفراز کھوکھراورممبر گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹرسبطین خان نے شرکت کی ۔بورڈ میں 126 مختلف کیٹیگری کے درخواست گزار پیش ہوئے جن میں مکمل فٹنس رپورٹ دیکھنے اور چیک اپ کے بعد بورڈ نے 67افراد کو معذور ڈکلیئر کیا اور معذوری سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی سفارش کی۔ 38افراد کے کیس مختلف سپیشلسٹ کو فائنل رائے کیلئے بھیجوائے گئے جبکہ 21کیسوں کے افراد حاضر نہ ہو سکے ۔اس موقع پر ڈاکٹر اسفند یار نے کہا حکومت پنجاب خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے اور ہمارا مشن اپنے وسائل میں رہتے ہوئے انسانیت کی خدمت کرنا ہے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.