گیل کی ٹی 20 کرکٹ میں 22سنچریاں

کھیل
8
0
sample-ad

جمیکا (سپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز اور سی پی ایل میں جمیکا تلاواز کی نمائندگی کرنیوالے جارحانہ بیٹسمین کرس گیل نے ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں اپنی سنچریوں کی تعداد 22 تک پہنچا دی جبکہ سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے پلیئرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود مائیکل کلنگر کی محض آٹھ سنچریاں ہیں۔ سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کیخلاف کرس گیل نے کیریبین پریمیئر لیگ کی چوتھی سنچری سکور کی اور ڈیوائن سمتھ کا ریکارڈ برابر کرڈالا جو چار سنچریاں بنا چکے ہیں۔سی پی ایل میں 17ویں مرتبہ پچاس یا زائد رنز کی اننگز کھیلنے والے کرس گیل نے اپنی پہلی ٹی ٹونٹی سنچری گیارہ ستمبر دو ہزار سات میں بنائی تھی اور ٹھیک بارہ برس کے بعد وہ اسی روز اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر کی 22 ویں سنچری سکور کرنے میں کامیاب رہے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.