گلوکارآصف مہدی کو گردوں کا عارضہ لاحق،ہسپتال داخل

شوبز
9
0
sample-ad

کراچی (سٹاف رپورٹر) شہنشاہ غزل مہدی حسن کے صاحبزادے اور غزل گائیک آصف مہدی کو شدید علیل ہونے پر کراچی کے نجی ہسپتال میں داخل کردیا گیا، آصف مہدی کے اہلخانہ کے مطابق انہیں کئی برس سے گردوں کا عارضہ لاحق ہے ۔آصف مہدی کے دیرینہ دوست فیصل ندیم نے گزشتہ روز گلوکار حسن جہانگیر، رؤف لالہ، غالب کمال اورشکیل صدیقی سمیت دیگر فنکاروں کے ہمراہ آصف مہدی کی عیادت کی۔ اس موقع پرفیصل ندیم کا کہنا تھا کہ آصف مہدی بطور فنکارملک کا سرمایہ ہے ، عوام سے اپیل ہے کہ ان جلد صحت یابی کیلئے دعاکریں۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.