پی سی بی کا سری لنکاکرکٹ ٹیم کی مکمل حفاظت کے عزم کااعادہ

کھیل
7
0
sample-ad

لاہور (سپورٹس رپورٹر،اے ایف پی)سری لنکا کرکٹ بورڈ کی طرف سے دورہ پاکستان سے قبل سکیورٹی انتظامات کا دوبارہ جائزہ لینے کی خبر پر ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ ہم نے کرکٹ سری لنکا کا بیان دیکھا ہے ،ہمارے ساتھ سری لنکا کرکٹ ٹیم کی حفاظت سے متعلق انٹیلی جنس رپورٹ یا کسی بھی معلومات کا تبادلہ نہیں کیا گیا ۔پی سی بی سری لنکا کرکٹ ٹیم کی مکمل حفاظت کے عزم کو دہراتا ہے اور اس سلسلے میں سری لنکا بورڈ کیساتھ تعاون جاری رکھے گا ۔ذرائع کاکہناہے کہ کراچی اورلاہورمیں سری لنکن کھلاڑیوں کی حفاظت کیلئے فول پروف انتظامات مکمل ہیں ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.