پاکستا نی صنعت کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی ضرورت:شاہ فیصل

کاروبار
7
0
sample-ad

لاہور(اکنامک رپورٹر سے )پاک چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے چین سے جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کیلئے چینی یونیورسٹیوں کے اشتراک سے پاک چین ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنانے کی تجویز پیش کر دی ہے ، یہ تجویز پاک چین چیمبر کے تھنک ٹینک کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے چیمبر کے صدر شاہ فیصل آفریدی نے پیش کی، اجلا س میں سینئر نائب صدر احمد حسنین، سیکرٹری جنرل صلاح الدین حنیف، رکن داؤد احمد اور سابق نائب صدر ڈاکٹر اقبال قریشی سمیت متعدد اراکین عاملہ نے شرکت کی، شاہ فیصل آفریدی نے کہا کہ پاکستا ن کی صنعت کو دنیا سے مقابلے کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور اچھوتے تصورات اپنانے کی ضرورت ہے اور اس ضرورت کو پورا کرنے کیلئے ہمارے پاس چین جیسا ترقی یافتہ دوست موجود ہے ، اس سلسلے میں پہلا ٹھوس قدم پاک چین مشترکہ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کا قیام ہوسکتا ہے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.