نیلم منیر اور ماوراحسین ایک بار پھر ٹی وی سکرین کی زینت

شوبز
6
0
sample-ad

کراچی (سٹاف ر پورٹر)اداکارہ نیلم منیر اورماوراحسین ایک بار پھر ٹی وی سکرین کی زینت بننے کیلئے تیارہیں ۔نیلم منیر اس باریاسر نواز کی سیریل میں اداکار عمران اشرف کے ساتھ اہم کردار نبھائیں گی ۔نیلم منیر کا کہنا ہے کہ ایک وقت میں ایک کام کرنا چاہئے ،پہلے فلم میں مصروف تھی اس لئے ٹی وی ڈرامہ نہیں کیا۔ دوسری طرف ماورا حسین نجی ٹی وی چینل کی سیریل داسی کے اہم رول میں نظر آئیں گی ، ماورا حسین کاکہناہے کہ کہ ایک لمبے وقفے کے بعد ٹی وی ڈرامہ سیریل میں انٹری دے رہی ہوں اورمنفر د کردار میں پرفارمنس کا موقع ملا ہے ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.