فیصل آباد کی خبریں

فصیل آباد ڈویژن
10
0
sample-ad

عاشورہ پر فول پروٖ ف سکیورٹی انتظامات ،آر پی او کی فورس کو شاباش
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر فیصل آبادسردار غلام محمود ڈوگرنے محر م الحرا م بالخصو ص یو م عا شور پر سکیورٹی کے فو ل پروف انتظا ما ت کر نے اور امن و اما ن بر قرا ر رکھنے پر سٹی پولیس افسر فیصل آباد، ڈسٹرکٹ پولیسافسر چنیوٹ ،جھنگ اورٹوبہ ٹیک سنگھ، ٹریفک پولیس سمیت تما م پولیس افسر وں /جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور فورس کو شاباش دی ،انہوں نے کہا کہ اﷲ تعالیٰ کے فضل و کرم سے تما م پولیس افسروں /جوانوں کی طر ف سے محنت ،ایماندار ی اور الرٹ ڈیوٹی انجا م دینے کی بنا پر امن و امان کا قیام ممکن ہو سکا ہے۔اور آئند ہ بھی پولیس فورس اسی جذبہ کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے فرائض منصبی سر انجام دے گی۔ اُنھوں نے اِس موقع پر پولیس فور س کی فلا ح و بہبو د کے لیے ہر ممکن قد م اُٹھانے کی بھی یقین دہانی کروائی ہے ۔
ڈویژنل کمشنر کا دورہ الائیڈ ہسپتال ،مریضوں کی عیادت
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے ہدایت کی ہے کہ فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع کو ڈینگی فری بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اس حوالے سے موجودہ سیزن میں ڈینگی کے خطرات کے پیش نظر احتیاطی وانسدادی کارروائیوں کو مزید تیز کر دیا جائے تاکہ ڈینگی کا مسئلہ سر نہ اٹھا سکے ۔انہوں نے یہ ہدایت الائیڈ ہسپتال کے دورہ کے دوران ڈینگی وارڈ میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے جاری کی ۔فیصل آباد،جھنگ اور چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنرز سردار سیف اﷲ ڈوگر،محمد طاہر وٹو،سید امان انور قدوائی،چاروں اضلاع کے سی ای اوز ہیلتھ ڈاکٹرز مشتاق سپرا،ڈاکٹر مسعود ورک،ڈاکٹر مشتاق عاکف،ڈاکٹر رائے سمیع اﷲ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈویژنل کمشنر نے ڈینگی وائرس کے مرض میں مبتلا مریضوں کی عیادت کی اور جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کے مریضوں کے بہتر علاج معالجہ کے لئے تمام تر طبی وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔انچارج ڈینگی وارڈ ڈاکٹر معصومہ سردار نے بتایا کہ اس وقت ڈینگی کے سات مریض زیر علاج ہیں جن کی حالت خطرے سے باہرہے ان مریضوں میں سے چار کاتعلق اسلام آباد سے ہے جبکہ دو مریض ضلع ننکانہ اور ایک راولپنڈی سے علاج کے لئے داخل ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ اس سیزن میں اب تک ڈینگی کے 27مریض رپورٹ ہوئے جن کا زیادہ تر تعلق دیگر اضلاع سے ہے ۔
ڈپٹی کمشنر اور سی پی او نے محرم انتظامات کی مانیٹرنگ کی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر سردار سیف اﷲ ڈوگر اور سی پی او اظہر اکرم ضلع بھر میں محرم انتظامات کی مانیٹرنگ کے لئے سرگرم عمل رہے ۔انہوں نے حفاظتی امور کاجائزہ لینے کے لئے مرکزی امام بارگاہ دھوبی گھاٹ،چوک گھنٹہ گھر اور دیگر مقامات کا دورہ کیا۔ اور جلوسوں ومجالس کے راستوں پر حفاظتی امورکاجائزہ لیتے ہوئے سکیورٹی سٹاف اوررضا کارسکیورٹی گارڈز کو غیر معمولی طو رپر چوکس رہنے کی ہدایات جاری کیں۔
یوم عاشور پر ہوائی فائرنگ ،دو افراد گرفتار
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)یوم عاشور پرہوائی فائرنگ کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا، چک نمبر7ج ب میں خالد اور چک نمبر230رب میں محمد جنید کو پولیس نے ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے پکڑا اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں۔
تاش پر جوا ،3 افراد حوالات میں بند
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)تاش پر جوا کھیلنے والے تین افراد کو گرفتار کرلیاگیا، چک نمبر84ج ب میں آفتاب وغیرہ تین افرادکوجوا کھیلتے ہوئے پولیس نے پکڑ کر سامان قبضہ میں لے لیا اور ملزموں کو حوالات میں بند کرکے قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ د رج کرلیا ۔
کھلا پٹرول بیچنے والا پکڑا گیا
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پابندی کے باوجود پٹرول فروخت کرنے والا شخص پکڑ اگیا، پولیس نے رحمت ٹائو ن میں شاہد محمود کو پٹرول فروخت کرتے ہوئے پکڑ لیا سیکڑوں لٹر پٹرول قبضہ میں لے کر حوالات میں بند کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
بے نامی جائیدادیں : کریک ڈاؤن شروع
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)فیصل آباد ڈویژن میں بے نامی جائیدادوں کا سراغ لگانے کے لئے کریک ڈائو ن شروع کردیا گیا،اس سلسلے میں مختلف نوعیت کے محکمانہ ذرائع بروئے کار لائے جارہے ہیں تاکہ ایسی فرضی اور مشتبہ جائیدادوں کو قانونی دائرے میں لاکر قانون شکن افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے ۔ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی کی زیر صدارت اجلاس میں بے نامی جائیدادوں کے بارے میں قوانین کے مختلف پہلوؤں سے آگاہی اوراس پر موثر انداز میں عملدرآمد کی حکمت عملی کے بارے میں امور زیر بحث آئے ۔اجلاس میں کمشنر انکم ٹیکس سجادتسلیم اعظم فیصل آباد،جھنگ اور چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنرز سردار سیف اﷲ ڈوگر،محمد طاہر وٹو،سید امان اﷲ قدوائی،ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے عامر عزیز،ایڈیشنل کمشنر(ریونیو)رائے واجد علی،چاروں اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو،ڈپٹی کمشنرز انکم ٹیکس،محکمہ مال، ایکسائز، انڈسٹریز، ہاؤسنگ، کوآپریٹو اوردیگر محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔ ایف بی آر کے نمائندہ افسر نے بے نامی ٹرانزیکشن پروہبشن ایکٹ/رولز کے نمایاں پہلوؤں سے آگاہ کیا۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ ڈویژن کے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں بے نامی جائیدادوں کی سراغ رسانی کے اقدامات کو تیزی سے آگے بڑھایا جائیگااور متعلقہ محکموں کے ریکارڈکی جانچ پڑتال کے علاوہ فرضی وجعلی ناموں پر رجسٹرڈ اورمشکوک جائیدادوں کے بارے میں تفصیلات جمع کرکے ایف بی آر کو فراہم کی جائیں جس کی طرف سے قواعدوضوابط اورقوانین کے تحت مزید چھان بین کرکے قانونی اقدامات کو آگے بڑھایاجائیگا۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ بے نامی جائیدادوں کا پتہ چلانے سے متعلق اقدامات کے بعد ڈپٹی کمشنر کو متعلقہ ضلع میں بے نامی جائیدادوں کی عدم موجودگی کے بارے میں تصدیقی سر ٹیفکیٹ فراہم کرناہوگا۔
عدالتوں کی ناقص سکیورٹی ,آئی جی برہم ,آر پی او کو بہتری کیلئے 17 ستمبر کی ڈیڈ لائن
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)فیصل آباد کی عدالتوں کی سکیورٹی ناقص ہونے پر آئی جی کااظہار برہمی ،سی پی او کو سکیورٹی بہتر بنانے کا حکم، ضلعی عدلیہ کی سکیورٹی فول پروف بنانے اورمتعین اہلکاروں کو اپنے بھی حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی گئیں، ایس پی ڈسپلن اینڈ انسپکشن کی جانب سے آئی جی پنجاب کو رپورٹ بھجوائی گئی تھی کہ فیصل آباد میں عدالتوں کے سکیورٹی انتظامات میں خامیاں ہیں، کوئیک رسپانس فورس تعینات نہیں کی گئی،جبکہ اہلکاروں کے پاس بلٹ پروف جیکٹس بھی نہیں ہیں ، تعینات اہلکاروں کے پاس جو اسلحہ ہے وہ اچھی حالت میں نہیں جبکہ عدالتوں کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات ناگزیر ہوچکے ہیں جس پر آئی جی پنجاب نے آرپی او فیصل آباد کو عدالتوں کے سکیورٹی انتظامات میں خامیاں دور کرنے کا حکم جاری کیا ہے ، ذرائع کے مطابق آر پی او نے سی پی او فیصل آبادکو 17ستمبر تک کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے تمام سکیورٹی خامیا ں دور کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں اورکہا ہے کہ نہ صرف بہترین،چوکس و قابل اہلکاروں کو تعینات کیا جائے بلکہ ان کو بلٹ پروف جیکٹس اور جدید اسلحہ بھی مہیا کیا جائے ۔
اے ایس آئی شہید کیس ،ایک ملزم کو سزائے موت،2 بری
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ٹاور پر بیٹری چوری کرنے والوں کی جانب سے اے ایس آئی کو شہید کرنے کے کیس کا فیصلہ سنادیا گیا، ایک ملزم کو دوبار سزائے موت، قید و جرمانہ کی سزا سنادی گئی، دو ملزمان کو بری دو کو اشتہاری قرار دے دیا گیا، انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں زیر سماعت تھانہ گلبرگ کے مقدمہ کے استغاثہ کے مطابق 23مارچ 2018ء کی صبح محمد پورہ میں 7 رکنی ڈاکوئو ں کا گروہ مقامی موبائل فون کمپنی کے ٹاور سے قیمتی مالیت کی بیٹریاں چھیننے کی واردات کررہا تھا اطلا ع پر اس وقت کے ایس ایچ او گلبرگ سب انسپکٹر بشارت حسین بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے تو ڈاکوئو ں کی جانب سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی گئی جس کی زد میں آکر اے ایس آئی شفقت شہید ہوگیا اور اے ایس آئی لیاقت زخمی ہوا تھا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزمان افضل اور زاہد ہلاک ہوگئے تھے ۔ فاضل جج شہزاد حسین نے گزشتہ روز اس کیس کی سماعت کے دوران جرم ثابت ہونے پر ملزم شاہد عمران کو دو بار سزائے موت،23سال قید ،8لاکھ روپے جرمانہ اور 5لاکھ روپے معاوضہ ادائیگی کا حکم سنایا ہے جبکہ دو ملزموں عامر سہیل اور نوید کو اشتہاری قرار دیا گیا اور دو ملزموں سکندر اور نصرت وحید کو بری کرنے کاحکم سنادیا ہے ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.