شعیب اختر سری لنکن کھلاڑیوں کے پاکستان ٹور سے انکار پر مایوس

کھیل
8
0
sample-ad

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) سابق قومی فاسٹ بالر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ دس سری لنکن کھلاڑیوں کے دورہ پاکستان سے انکار پر انہیں شدید مایوسی ہوئی ہے کیونکہ پاکستان نے ہمیشہ سے سری لنکن کرکٹ کو سپورٹ کیا ہے ۔راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ حال ہی میں ایسٹرحملوں کے بعد پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کا دورہ کیا اور کون بھول سکتا ہے کہ 1996ء میں جب آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں نے سری لنکا جانے سے انکار کیا تو پاکستان اور بھارت کی مشترکہ ٹیم نے کولمبو میں دوستانہ میچ کھیلا اور اس وقت سری لنکا سے بھی اسی طرح کا رویہ متوقع تھا ۔انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکن بورڈ اور کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کرکٹ کی نئے سرے سے بحالی کیلئے پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنا چاہئے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.