سٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان ,انڈیکس میں 487 پوائنٹس اضافہ

کاروبار
8
0
sample-ad

کراچی ( بزنس رپورٹر)یوم عاشور کی دو روزہ تعطیلات کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی تیزی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 487.63پوائنٹس اضافے سے 30954.83پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ 53.17فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی لیکن مہنگے شیئرز کی خریداری زیادہ ہونے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 51 ارب 56 کروڑ 55 روپے کا اضافہ ہوا،کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت106.74فیصدزائد رہا۔بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا تاہم بعد ازاں منافع کے حصول کی غرض سے شیئرز کی فروخت کا دباؤ بڑھنے کے باعث 31ہزار کی نفسیاتی حد بحال نہ رہ سکی لیکن مجموعی طور پر تیزی کے اثرات غالب رہے اور مارکیٹ کے اختتام پر انڈیکس 487.63 پوائنٹس اضافے سے 30954.83 پوائنٹس پر بندہوا،اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 298.39 پوائنٹس اضافے سے 14600.91 پوائنٹس،کے ایم آئی 30 انڈیکس 647.64پوائنٹس اضافے سے 48443.04پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس243.84پوائنٹس اضافے سے 22729.60پوائنٹس پربندہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طورپر346کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے 142کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ، 184 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت بڑھ کر 62 کھرب 39 ارب 35 کروڑ 59 لاکھ روپے ہوگئی گزشتہ روزمجموعی طور پر9کروڑ96لاکھ 61شیئرز کا کاروبار ہوا جو گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 5کروڑ14لاکھ56ہزارشیئرززائد ہے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.