جھنگ کی خبریں

فصیل آباد ڈویژن
8
0
sample-ad

جھنگ:سی ای او ہیلتھ کاتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ کا دورہ
جھنگ(نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پرسی ای او ہیلتھ ڈاکٹر رائے سمیع اﷲ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں علاج و معالج کی فراہمی کے حوالہ سے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا اور ہسپتال میں زیر علاج مریضوں سے خیریت دریافت کی۔ انہوں نے مریضوں کے لواحقین سے ہسپتال میں ادویات کی فراہمی اور دیگر سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔دریں اثناء سی ای او ہیلتھ نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا بھی جائزہ لیا اورصفائی ستھرائی و دیگر انتظامات میں مزید بہتری لانے کے حوالہ سے ہدایات جاری کیں ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.