تاجر برادری کی تجاویز پر عمل درآمد کیا جائے :لاہور چیمبر

کاروبار
8
0
sample-ad

لاہور (اے پی پی )لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ پالیسی میکرز معاشی درستگی اور کاروباری ماحول کی بہتری کیلئے زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات کریں۔ صنعت، تجارت اور معیشت کے مسائل حل کرنے کیلئے حقیقت کی طرف دیکھنا ہوگا، حکومت تاجر برادری کو شراکت دار سمجھتے ہوئے ان کے مسائل حل کرے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فکسڈ ٹیکس سمیت دیگر ٹیکس معاملات پر تاجر برادری کی تجاویز پر عمل درآمد کیا جائے ۔ تاجر برادری کی خواہش کے مطابق فکسڈ ٹیکس نظام متعارف کروانے سے ٹیکس نیٹ کو وسعت ملے گی اور حکومتی محاصل بڑھیں گے جبکہ حکومت کے انتظامی اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ نئے ٹیکس دہندگان کو 3سے 4 سال کیلئے ٹیکس اور آڈٹ سے استثنیٰ دے ، ٹیکس ریٹرن فارم اُردو اورانگریزی زبانوں میں ایک صفحے پر مشتمل ہونا چاہیے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.