بھارت نے تو کچھ نہیں کہا،سری لنکا صفائیاں پیش کرنے لگا

کھیل
9
0
sample-ad

کولمبو(سپورٹس ڈیسک)سری لنکن وزیر کھیل مبینہ بھارتی مداخلت پر صفائیاں دینے لگے جنہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں اس بات کی وضاحت کی ہے کہ آئی لینڈر کھلاڑیوں کی جانب سے دورہ پاکستان کیلئے انکار میں بھارت کا کوئی کردار نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ 2009 میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے تناظر میں کچھ کھلاڑیوں نے پاکستان جانے سے انکار کیا لہٰذا ان کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے دیگر دستیاب کرکٹرز پر مشتمل ٹیمیں تیار کی گئی ہیں جو پاکستان میں کامیابی حاصل کریں گی۔واضح رہے کہ اس قسم کی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ بی سی سی آئی حکام نے سری لنکن کرکٹرز کو مبینہ طور پر یہ پیغام ارسال کیا تھا کہ پاکستان کے دورے پر جانے کی صورت میں وہ آئی پی ایل کیلئے خود کو فارغ سمجھیں جس کے بعد تھیسارا پریرا،لسیتھ ملنگا اور دیگر صف اول کے کرکٹرز نے پاکستان جانے سے معذرت کرلی۔ دوسری جانب سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹور سے انکاری پلیئرز کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے انہیں کیریبین پریمیئر لیگ کیلئے این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا ہے اور آل راؤنڈر تھیسارا پریرا کو سی پی ایل چھوڑ کر 15 ستمبر تک وطن واپسی کی ہدایت کردی جبکہ وکٹ کیپر نروشن ڈکویلا کو این او سی دینے سے انکارکردیا گیا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.