امریکہ کا ہوا وے کیساتھ سلوک غیر امریکی ہے :بریڈ سمتھ

کاروبار
9
0
sample-ad

لاہور(سٹاف رپورٹر)مائیکرو سافٹ کے صدر اور چیف لیگل آفیسر بریڈ سمتھ نے کہا کہ امریکی حکومت ہوا وے کے ساتھ جو سلوک کر رہی ہے وہ غیر امریکی ہے ۔نیٹ ورکنگ ایکوئپمنٹ اور موبائل فون بنانے والی چین کی اس اہم کمپنی کو اپنی ہی کمپنی سے سافٹ ویئر سمیت امریکی ٹیکنالوجی خریدنے کی اجازت ہونی چاہئے ۔انھوں نے کہا کہ ـ حقائق پر مبنی ٹھوس بنیادوں، منطق اور قانون کی حکمرانی کے بغیر اس قسم کے اقدامات نہیں کئے جانے چاہئیں۔ مائیکروسافٹ نے امریکی ریگولیٹرز سے کہا ہے کہ وہ وضاحت دیں۔ انھوں نے امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کے پاس کہنے کیلئے کچھ ہے تو ہمیں بتائیے تاکہ ہم خود کوئی فیصلہ کر سکیں،حکومتیں اسی طرح سے کام کرتی ہیں۔انھوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چینی فوج کے ایک سابق ٹیکنالوجسٹ کی طرف سے چلائی جانے والی ہواوے کمپنی قومی خطرہ ہے ۔انھوں نے ہوٹل انڈسٹری میں ٹرمپ کے تجربے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کسی ٹیک کمپنی کو یہ کہیں کہ وہ پراڈکٹس فروخت کر سکتی ہے مگر آپریٹنگ سسٹم یا chips نہیں خریدسکتی تو یہ کسی ہوٹل کو یہ کہنے کے مترادف ہے کہ آپ اپنے دروازے تو کھول سکتے ہو مگر کمروں میں بیڈ اور اپنے ریسٹورنٹ میں کھانا نہیں رکھ سکتے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.