امان اللہ کی عیادت کیلئے قوی خان اورسہیل احمد کی ہسپتال آمد

شوبز
8
0
sample-ad

لاہور (کلچرل رپورٹر)معروف اداکار قوی خان اور سہیل احمد سمیت شوبز کی دیگر شخصیات نے معروف کامیڈین امان اللہ کی لاہور کے نجی ہسپتال میں عیادت کی۔ امان اللہ کو چند روز قبل ہارٹ اٹیک ہوا تھا تاہم اب ان کی حالت میں بہتری آ رہی ہے ۔گزشتہ روز اداکار قوی خان نے اداکار سہیل احمد کے ہمراہ نجی ہسپتال میں امان اللہ سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی اوران کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی جبکہ فلم سٹار غلام محی الدین بھی ہسپتال پہنچے اور امان اللہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دیگر کئی اہم شخصیات بھی تیمارداری کیلئے ہسپتال پہنچیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.