گجرات کی خبریں

گوجرانوالہ ڈویژن
9
0
sample-ad

ٹانڈہ:کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی
ٹانڈہ:کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مسجد عثمان غنی سے ریلی نکالی گئی جو لاری اڈا پر اہتمام پذیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت قاری وسیم نے کی، شرکا نے کشمیر ی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے کشمیر اور پاکستان کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے ۔ مقررین نے کہا کہ کہا کہ بطورمسلمان ہمیں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کر نا چاہیے کیونکہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے ۔کشمیری عوام ہمارے بھائی ہیں، کشمیر کی آزادی کیلئے جس حد تک بھی جانا پڑا جائیں گے ۔ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکا ہے جہاں ہندوستان کی دس لاکھ فوج نے کشمیری عوام پر ظلم کی انتہا کردی ہے ۔
سرائے عالمگیر بولانی , کوٹلہ ککرالی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ
گجرات(سٹی رپورٹر )دس محرم الحرام کے بعد ضلع گجرات کے علاقہ سرائے عالمگیر بولانی اور کوٹلہ ککرالی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،خفیہ اداروں اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر گجرات پولیس خطرناک اشتہاری مفرور ملزموں اور کرایہ کے قاتلوں، قبضہ گروپوں اور غنڈہ عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن کر ے گی۔ سرائے عالمگیر اور کھاریاں کے علاقہ رکھ پبی میں فوج کے ساتھ مل کر اشتہاریوں کے ٹھکانوں کو ختم کیا جائے گا،فضائی آپریشن بھی کیا جائے گا۔ ڈیروں پر کرائے کے قاتل اور اشتہاری ملزم پالنے والوں کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا اور جرائم پیشہ افراد سے تعلق رکھنے والے پولیس افسر وں اور تھانیداروں اہلکاروں کیخلاف بھی محکمانہ کارروائی کی جائے گی، انہیں بھی گرفتار کر کے مقدمات درج کر کے نوکری سے برطرف کر دیا جائے گا اور اس کے ساتھ سرائے عالمگیر سرکل، گجرات سرکل اور کھاریاں سرکل میں موجود ہ پولیس سیٹ اپ میں بھی اہم تبدیلیاں متوقع ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ستمبر اور اکتوبر میں ضلع گجرات کی بعض اہم شخصیات کی گرفتاریوں کا بھی امکان ہے ۔
گجرات:خیر گھنسار کے نوجوان کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا
گجرات(سٹی رپورٹر )خیر گھنسار کے نوجوان کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا ۔24اگست کو نواحی گاؤں خیر گھنسار سے نوجوان راجہ عثمان لاپتہ ہوا جس کی گمشدگی کی اطلاع پولیس تھانہ ککرالی کو دی گئی۔اسی دوران گھر والوں نے نوجوان کے موبائل کاڈیٹا حاصل کرکے خود بھی تلاش جاری رکھی۔اس نوجوان کا آخری وقت میں نواحی گاؤں کے ایک شخص کے موبائل پر رابطہ تھا ،لواحقین نے جن کے ساتھ رابطہ تھا ان سے بھی ملاقات کی اور نوجوان کے بازیاب کرانے کی درخواست کی جس پر اس نوجوان نے بتایا کہ یہ سم میں نے اپنی چچا زاد کو لیکر دی تھی، اب اس کے استعمال میں ہے جب لواحقین نے اس لڑکی کے گھروالوں سے رابطہ کیا تو انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ہم لڑکے سے آپکا رابطہ کرا دیتے ہیں۔ دوسرے دن مغوی کی لاش قطب گولڑہ کے قریب ملی جس کا مقدمہ تھانہ گلیانہ میں درج کیا گیا۔پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق نوجوان کو گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا تھا اور لاش 3 دن پرانی تھی۔ گلیانہ پو لیس نے جس لڑکی سے نوجوان کا رابطہ تھا اس کو اور اس کے چچا زاد کوتفتیش کیلئے حراست میں لے لیا جنہیں تین چار روز کے بعد مدعیوں کو کوئی تفصیل بتائے بغیر رہا کردیا گیا۔ مقتول کے والد عبد الرحمن نے بتایا کہ موبائل کا ڈیٹا ہم نے فراہم کیا، فرانزک لیب تک تفتیشی صفت اﷲ کو ہم خود لیکر گئے ہر قسم کے ثبوت خود مہیا کر رہے ہیں، پولیس محض طفل تسلیاں دیکر ٹرخا رہی ہے ، ملزموں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی ،شواہد سے خودکشی ثابت نہیں ہو تی ۔گزشتہ روز ہمیں تھانہ گلیانہ بلوا کر بند کمرے میں ملزموں سے راضی نامہ کرنے کا دباؤ دالنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اگر انصاف نہ ملا تو ہم ڈی ایس پی، ڈی پی او، وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم ہاؤس کے سامنے احتجاج کرینگے ۔
سرائے عالمگیر میں مقتول نوجوان کا بھا ئی گھر سے اغوا
گجرات(سٹی رپورٹر)سرائے عالمگیر میں ظلم کی ایک اور داستا ن رقم ہو گئی۔ ایک ماہ قبل ایک لڑکی شمیم اختر اورقتل کئے گئے پٹھان نوجوان ثنا اﷲسکنہ کریالہ کے بھائی یاسین خان کو ملزم پارٹی نے گھر میں داخل ہو کر اغوا کر لیا ۔مغوی پٹھان نوجوان کے اہل خانہ کو قتل کے مقدمہ کی پیروی سے باز رہنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ تھانہ صدر سرائے عالمگیر نے مغوی نوجوان کے والد خواص خان کی رپورٹ پر ظفر مہندی ،تنویر جعفر، نصیر جعفر،اخلاق خان، ابو بکر سکنہ فیض پور، رفیق جعفر مہندی خان، بہادر شریف، انور شریف، لوڈنی ،شان بہادر،ظفر بٹ سکنہ بھوانج، خالد کرم داد سکنہ بائولی، راجہ عابد الیاس عرف ملنگی ، ولید اکرم سکنہ جہلم، رفاقت عبداﷲ ، ناصر جھنگ، راجہ سائیں سکنہ فتح پور ، حفیظ بٹ سکنہ دھیڑ لالہ موسیٰ ،ملک شفیع سکنہ لالہ موسیٰ اور 10 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.