چنیوٹ کی خبریں

فصیل آباد ڈویژن
16
0
sample-ad

اسلام دشمن عناصر کا جرأت مندی سے مقابلہ کرنا ہوگا:طاہر اشرفی
چنیوٹ:پاکستان علما کونسل کے چیئرمین مولانا حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا میں مجاہدین ختم نبوت کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے تحفظ ناموس رسالت کا فریضہ سرانجام دیتے ہوئے جھوٹے مدعیان نبوت کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا، ہمیں اتحاد و یگانگت سے غداران ختم نبوت اور اسلام دشمن عناصر کا جرأت مندی سے مقابلہ کرنا ہوگا۔ 1974 میں ہمارے پارلیمانی لیڈروں نے دلائل کے ساتھ قادیانیوں کو چاروں شانے چت کیا،انہوں نے کہا قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلوانا مجاہدین ختم نبوت اور اراکین پارلیمنٹ کا تاریخی کارنامہ ہے ملکی سلامتی و استحکام کے لئے ضروری ہے کہ دوہری شہریت اور گرین کارڈ کے حامل قادیانی افراد پر کڑی نظر رکھی جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر اور پاکستان کبھی بھی جدا نہیں ہو سکتے بھارت کو سبق سکھا دیں گے ،انہوں نے کہا میں کامیاب ختم نبوت کا نفرنس کے انعقاد پر پو ری انتظامیہ و ٹیم میں شامل بالخصوص مولانا قا ری شبیر احمد عثمانی کو مبارک دیتا ہوں۔
پل ڈینگرو کے قریب نہر سے دوشیزہ کی گلا کٹی لاش برآمد
فیصل آباد،چنیوٹ(خصوصی رپورٹر) سرگودھا روڈ پر پل ڈینگرو کے قریب نہر سے دوشیزہ کی گلا کٹی ہوئی لاش برآمد ہوگئی، لاش دیکھ کر شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، مقتولہ کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد بہیمانہ انداز میں قتل کیا گیاجسکی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے ،واقعہ کے مطابق تھانہ نشاط آباد کے علاقہ میں سرگودھار وڈ پر پل ڈینگرو کے قریب نہر جھنگ برانچ میں ایک بیس سالہ نامعلوم لڑکی کی لاش تیرتی ہوئی آرہی تھی جسے دیکھ کر موقع پر کثیر تعدادمیں دیہاتی جمع ہوگئے اور لاش نکالی اطلاع پر موقع پر پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ، ہومی سائیڈ یونٹ اور تھانہ نشاط آباد کی پولیس پہنچ گئی اور لاش تحویل میں لیکر موقع سے شواہد اکٹھے کرلئے گئے ۔
شہدا سیمینار کا انعقاد نومسلمین غربا میں ماہانہ راشن تقسیم
چنیوٹ: چیئرمین انوار ختم نبوت ٹرسٹ پاکستان مولانا قاری محمد رفیق نفیسی، انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ بلوچستان کے امیر مولانا جمال الدین ، مولا نا نثار احمد صدیقی ،حاجی محبوب احمد ملک ، مولانا مفتی سلطان محمود شیخوپوری نے کہا محرم الحرام کامہینہ احترام انسانیت اور عدل و انصاف کا حقیقی پیغام دیتا ہے نواسہ رسول ؐ ،حضرت سیدنا حسین ؓ اور ان کے اہل بیت کی شہادت اسلام اور انسانیت کی بقا کیلئے تھی ۔ آخر میں انوار ختم نبوت ٹرسٹ پاکستان کے زیر انتظام 60گھرانوں میں ماہانہ راشن بیواؤں یتیموں میں نقد وظائف تقسیم کئے گئے ۔
کنویں میں گر کر 29سالہ شخص زخمی
چنیوٹ:ریسکیو1122کے مطابق چنیوٹ لاہور روڈ راؤ باغ کے قریب کنویں کے کنارے کھڑا شخص نقاش ولد طارق عمر 29 سال سکنہ سٹلائٹ ٹاؤن بندر سے ڈر کر کنویں میں گر گیا، ریسکیو1122 نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پہنچا دیا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.