ٹو بہ ٹیک سنگھ کی خبریں

فصیل آباد ڈویژن
14
0
sample-ad

انصاف سپورٹس کلچر مینارٹی ونگ کے وفد کی رہنمائوں سے ملاقات
کمالیہ(نامہ نگار )انصاف سپورٹس کلچر مینارٹی ونگ کے وفد کی ایم این اے پی ٹی آئی شنیلا روت، اعجاز چودھری صدر پنجاب پی ٹی آئی اور ندیم بھنڈ ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب سے ملاقات ۔ وفد میں انصاف سپورٹس کلچر مینارٹی ونگ کے سیکرٹری پنجاب قیصر ظفر، ضلعی سیکرٹری ارشد تبسم، تحصیل صدر لال گل موجود تھے ۔ اقلیتی وفد نے انہیں کمالیہ آنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی ۔اس موقع پروفد سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اقلیتوں کے مسائل کو حل کررہی ہے ۔ تمام مسائل کو مستقل حل کرنے کی جانب آگے بڑھ رہے ہیں، وطن عزیز پر جب بھی مشکل وقت آیا ہے اقلیتوں نے آگے بڑھ کر مشکلات کا سامنا کیا ہے ۔ پاکستان میں اقلیتوں کر ہر طرح کی آزادی حاصل ہے جس کی وجہ سے اقلیتیں پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا بہترین کردار ادا کررہی ہیں۔ اس موقع پر ایم این اے شنیلا روت کے ترجمان شاہد سندھو بھی موجود تھے ۔
فاریسٹ پارک انتظامیہ کی عدم تو جہی کا شکار ہو کر رہ گیا
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )خود رو جھا ڑیو ں کی بہتات ،جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ،کشتی رانی کیلئے بنائی گئی جھیل گندے جو ہڑ میں تبدیل ،چوری کی وارداتیں معمول ،کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ فاریسٹ پارک انتظامیہ کی عدم تو جہی کا شکار ہو کر رہ گیا ،’’دنیا ‘‘سروے رپورٹ کے مطابق ٹو بہ ٹیک سنگھ کے شہریو ں کو تفریحی سہو لیات کی فراہمی کیلئے جھنگ روڈ پر 55ایکڑ کے وسیع و عریض رقبہ پر اڑھائی کروڑ روپے کی خطیر رقم سے 2007میں فاریسٹ پارک کا قیام عمل میں لایا گیا تھا جو آج بھی بنیادی سہو لتو ں سے محروم چلا آرہا ہے ، پارک کی واحد کینٹین کا ٹھیکہ الاٹ نہیں کیا گیا بلکہ محکمہ جنگلات کے مقا می افسروں کی مبینہ ملی بھگت سے چند افراد نے پارک کے اندر مختلف اشیا کے سٹالز لگا رکھے ہیں جو وہاں آنے والو ں کو دونو ں ہاتھو ں سے لوٹ رہے ہیں ، ذرائع کے مطا بق محکمہ جنگلات کی طرف سے فاریسٹ پارک میں پودو ں ،پھولوں کی دیکھ بھال اور پارک کی تزئین و آرائش کیلئے 8بیلدارو ں کو بطور ورک چارج ملازمین تعینات کیا گیا ہے جبکہ ایک فاریسٹ گارڈ اور ایک نرسری فاریسٹ گارڈ وہاں ڈیو ٹی پر مامور ہے تاہم مذکورہ ملازمین کی بڑی تعداد مبینہ طور پر افسروں کے گھرو ں میں ذاتی کامو ں کیلئے ڈیو ٹی سر انجام دے رہی ہے جس کے باعث پارک میں جا بجا جھا ڑیو ں کی بہتات سے مذکورہ پارک کسی جنگل کا منظر پیش کر رہا ہے ۔
تمام مسالک متحد ، سلامتی پر آنچ نہیں آنے دینگے :محمود جاوید
فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ(خصوصی رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے کہا ہے کہ یوم عاشور پر مذہبی ہم آہنگی اور اخوت وبھائی چارے کے پیغام کو اجاگر کرنے کے لئے امن کاررواں ڈویژن بھر میں سرگرم عمل ہے جس میں تمام مکاتب فکر کے علما کرام کی شرکت فرقہ وارانہ اتحاد واتفاق اورباہمی پیارومحبت کا واضح ثبوت ہے کہ عاشورہ پرامن وامان کی فضا برقرار رکھنے کے لئے تمام مسالک آپس میں شیر و شکر ہیں اور امن وسلامتی پر آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔انہوں نے یہ بات امن کے کاررواں کی قیادت کرتے ہوئے مرکزی امام بارگارہ دھوبی گھاٹ کے دورہ کے دوران انتظامی وحفاظتی انتظامات کاجائزہ لیتے ہوئے کہی۔آر پی او غلام محمود ڈوگر،ڈپٹی کمشنر سردار سیف اﷲ ڈوگر،سی پی اواظہر اکرم،ایس ایس پی آپریشنز سید علی رضا بخاری ودیگر افسروں کے علاوہ ضلعی امن کمیٹی کے ارکان مولانا یوسف انور،صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،صاحبزادہ فیض رسول رضوی،مفتی محمد ضیاء مدنی،مولانا محمد ریاض کھرل،حافظ محمد امجد،سید جعفر نقوی،ڈاکٹر افتخارودیگر علما کرام بھی امن کاررواں میں شامل تھے ۔ڈویژنل کمشنر،آر پی او ،ڈپٹی کمشنر،سی پی او اور علما کرام نے مرکزی امام بارگاہ دھوبی گھاٹ،خیمہ بستیوں اور دیگر علاقوں میں امام بارگاہوں کا دورہ کرکے انتظامی وحفاظتی اقدامات کاجائزہ لیااور جلوسوں ومجالس کے منتظمین سے انتظامات کے بارے میں دریافت کیا۔
بھارتی اقدامات سے خطے کے امن کو خطرہ لاحق:راناعبدالغفار
کمالیہ(نامہ نگار )بھارت کے حالیہ اقدامات سے خطے کے امن کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا ہے ۔ پاکستان اور بھارت ایٹمی قوت رکھنے والے ممالک ہیں، ایسے میں بھارت نے کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو ختم کرنے کا اقدام کر کے خطے کے امن کو شدید خطرہ لاحق کردیا ہے جبکہ امت مسلمہ کا مسئلہ کشمیر پر خاموشی اختیار کرنا بہت بڑا سوالیہ نشان ہے ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.