قصور کی خبریں

لا ہور ڈویژن
10
0
sample-ad

پتوکی:جھگڑا، مخالفین نے 3افراد کو استرے سے زخمی کردیا
قصور:پتوکی کے نواح میں لڑائی جھگڑے پر مخالفین نے استرے سے تین افراد کو زخمی کر دیا ۔تفصیل کے مطابق پتوکی میں نجی بینک کے قریب کے رہائشی محمد یاسر نے تھانے میں درخواست دی کہ ہارون، کلیم اﷲ اور ناصر سے معمولی جھگڑا ہوا تو انہوں نے استرے سے علی حسن،عامر ، توقیر کو زخمی کر دیا زخمیوں کو طبی امدادکیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا،پو لیس مصروف کارروائی ہے ۔
یوم عاشور:قصور میں آج 29جلوس نکلیں گے ،21مجالس ہونگی
قصور(خبرنگار)آج یوم عاشور پر ضلع قصور میں 29جلوس نکلیں گے جبکہ 21مجالس منعقد ہوں گی۔یوم عاشورکے مو قع پر پولیس کی طرف سے انتہا ئی سخت سکیورٹی کے انتظاما ت مکمل کرلیے گئے ۔ قصور کامرکزی جلوس صبح دس بجے کے قریب امام بارہ گاہ سادات منزل سے برآمد ہو کر اپنے مقرر ہ راستوں سے ہوتا ہوا شام کو کوٹ رکندین خان امام بارہ گاہ حسینیہ میں اختتام پذیر ہوگا ۔ یوم عاشورکے پروگراموں کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے ، سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے ایک ایس پی،6ڈی ایس پی سمیت 3ہزار سے زائد افسر و اہلکار ڈیوٹی دیں گے ۔ اڈا للیانی،گلہ مراثیاں والی، موضع مان ،چک 55کوٹ رادھاکشن اور چھانگامانگا میں 260سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ ڈی پی او قصور کے مطابق تمام جلوسوں کے روٹس کی سخت چیکنگ کی جائے گی ۔ضلعی سطح پر ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جو 24گھنٹے کام کررہا ہے ۔
دیپالپور روڈ کھڈیاں کے قریب ٹول ٹیکس کی وصولی شروع
کھڈیاں خاص:دیپالپورروڈکھڈیاں کے قریب ٹول ٹیکس کی وصولی شروع کردی گئی جس پر ٹرانسپورٹروں نے کرائے بڑھادئیے ۔شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ نیاٹیکس فوری ختم کیاجائے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ نے کھڈیاں خاص کے قریب دیپالپورروڈپرنیاٹول پلازہ تعمیر کر کے ٹیکس وصولی باقاعدگی سے شروع کردی ہے ۔ٹرانسپوٹروں کا کہنا ہے کہ ضلع قصورکی حدودمیں پہلے ہی بہت ٹیکسزکانفاذکیاجاچکاہے لاہورسے آنے والے ہر گاڑی کے سوار پہلے لاہورقصورحدبندی پرٹول پلازہ پردواطراف میں ٹیکس دیتے ہیں جبکہ دوکلومیٹر فاصلے پرمصطفی آبادجنرل بس سٹینڈپرمسافرگاڑیاں اڈا ٹیکس اداکرتی ہیں بعد ازاں قصورآکربھی انہیں جنرل بس سٹینڈکے نام سے دوسری بارٹیکس ادائیگی کرناہوتی ہے جبکہ 24کلومیٹر فاصلے پرکھڈیاں خاص اوربعدازاں ٹھینگ موڑالہ آبادمیں جنرل بس سٹینڈپرپیسے دینا پڑتے ہیں اوراب کھڈیاں خاص کے قریب دیپالپورروڈپرایک نیاٹول پلازہ قائم کردیاگیاہے ۔ٹیکسزکے اضافہ کے پیش نظر ٹرانسپورٹ مالکان نے کرایوں میں خودساختہ اضافہ کرلیاہے ۔اس نئے ٹول پلازہ کے قیام سے طلبہ، عوام، ٹرانسپورٹر سب پریشان ہیں ۔ پروفیسر خالد محمود،ارشدسالک،حافظ محمد جمیل، رانا اسد علی خان،ہارون اسماعیل، احمدعلی زرگرودیگر نے نیا ٹیکس فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
نتھووالا جھگڑے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، ورثا کااحتجاج
قصور (نامہ نگار)نتھووالا جھگڑے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، ہلاکتیں 2ہوگئیں، ورثانے انصاف نہ ملنے پر احتجاج کیا، تھانہ صدر کے علاقہ نتھو والا میں 4جون کی صبح سات بجے محمد شفیق ،جاوید، شاکر، سعید، عبدالقیوم، ناصر،محمد رمضان، جنیدوغیرہ نے 1200 روپے کی تنازع پر فائرنگ کرکے نوید کو قتل جبکہ فیروز ، سرور، راشد ،بشیر کوزخمی کر دیا تھا فیروز گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے تین ماہ بعد زندگی کی بازی ہار گیا، جس پر انصاف کے متلاشی مدعیان نے احتجاج شروع کر دیا، انہوں نے الزام لگایا کہ مقدمہ کے تفتیشی افسر ہومی سائڈ انچارج نے ہم سے بطور رشوت ٹریکٹر کا مطالبہ کیا تھا ،ٹریکٹر نہ دینے پر اس نے ملزمان کے ساتھ ساز باز کر لی۔ مقدمہ کے مدعی شیر محمد نے آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج ودیگر اعلیٰ حکام سے تفتیشی افسر تبدیل کرنے کی استدعا کی ہے ، متعلقہ پولیس نے اپنے موقف میں کہا کہ میرٹ پر تفتیش کی جارہی ہے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.