فیصل آباد کی خبریں

فصیل آباد ڈویژن
15
0
sample-ad

ظالمانہ نظام سے ٹکرانے کیلئے ہمیں حسینی کردار سے درس لینا ہو گا :رب نوازانجم
فیصل آباد (نیوزرپورٹر)واقعہ کربلا نے یہ پیغام دیا کہ جس دور میں بھی یزید اسلامی اقدار کو مٹانے اوردین کی بنیادوں پر حملہ آور ہونے کی کوشش کرے تو حسینی کردار کے حامل اہل حق کو میدان عمل میں نکل کر قربانیوں کی تاریخ رقم کرنا ہوگی ۔آج بھی ظالمانہ نظام سے ٹکرانے کیلئے ہمیں حسینی کردار اورکربلا سے درس لینا ہوگا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں رانا غضنفر علی،غلام محمدقادری،میاں امجدقادری،سہیل مقصود، قاری عبدالرشید،ملک سرفرازقادری نے بھی موجودتھے ۔
امن کاررواں ڈویژن بھر میں سرگرم عمل ہے :ڈویژنل کمشنر
جڑانوالہ:ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے کہا کہ یوم عاشور پر مذہبی ہم آہنگی اور اخوت وبھائی چارے کے پیغام کو اجاگر کرنے کے لئے امن کاررواں ڈویژن بھر میں سرگرم عمل ہے ،امن وسلامتی پر آنچ نہیں آنے دی جائیگی۔انہوں نے یہ بات امن کاررواں کی قیادت کرتے ہوئے مرکزی امام بارگارہ کے دورہ کے دوران انتظامی وحفاظتی انتظامات کاجائزہ لیتے ہوئے کہی۔آر پی او غلام محمود ڈوگر،ڈپٹی کمشنر سردار سیف اﷲ ڈوگر،سی پی اواظہر اکرم،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو طارق خان نیازی،اسسٹنٹ کمشنر سٹی عمر دراز گوندل ودیگر افسروں کے علاوہ ضلعی امن کمیٹی کے ارکان مولانا یوسف انور،صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،صاحبزادہ فیض رسول رضوی،مفتی محمد ضیا مدنی،مولانا محمد ریاض کھرل، حافظ محمد امجد،سید جعفر نقوی،ڈاکٹر افتخار، مفتی ڈاکٹر محمد یونس، نصر اﷲ، مہر محمد اسلم،تطہیر شاہ اور ثقلین حیدر شاہ بھی ہمراہ تھے۔ آر پی او غلام محمود ڈوگر نے کہا امن کے پیغام کو عام کرنے کیلئے امن کاررواں 5محرم الحرام سے سرگرم عمل ہے اور عاشورہ محرم کے حفاظتی امور کو کامیاب بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر سردار سیف اﷲ ڈوگر اور سی پی اواظہر اکرم نے کہا یوم عاشور کو محفوظ اورامن وسکون سے گزارنے کے لئے وسیع وجامع انتظامات پر عملدرآمد کیا جار ہا ہے اور تمام تر حفاظتی وانتظامی امورکی کنٹرول رومز کے ذریعے نگرانی کرنے کے علاوہ انتظامی مشینری بھی ہمہ وقت متحرک ہے ۔ امن کمیٹی کے ارکان نے کہا تمام علما کرام آپس میں متحد ومتفق ہیں اوریوم عاشور کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دینگے ۔
جلوس کے راستوں پر صفائی کیلئے 150سنٹری ورکرز کی ڈیوٹیاں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)60 سے زائد چھوٹے بڑے جلوسوں کے راستوں پر صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے 150 سے زائد سنٹری ورکرز اور دیگر عملے کی ڈیوٹیاں لگادی گئیں۔ جبکہ جلوس کے راستوں پر شہر بھر میں 30سے زائد گاڑیاں بھی آن روڈ رہیں گی۔ جبکہ صفائی ستھرائی کے حوالے سے پیش آنے والے مسائل کو فوری حل کرنے کیلئے ہیلپ ڈیسک بھی قائم کئے گئے ہیں۔
سنی تحریک قبرستانون کے باہر کیمپ لگائے گی
فیصل آباد (نیوزرپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام حضرت امام حسین رضی اﷲ عنہ اور آپ کے رفقا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے محافل ، سیمینارز ، کانفرنسز اور چھوٹے بڑے قبرستانوں کے باہر زائرین کے لیے کیمپ لگائے جائیں گے ۔ جن میں دودھ اور پانی کی سبیلیں اور لنگر کا وسیع انتظام کیا جائے گا۔ فیصل آبا د میں پاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام تمام صوبائی حلقوں کے بڑے قبر ستانوں کے باہر استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے
کارپوریشن عملے کو بھرپور طریقے سے ڈیوٹی انجام دینے کا حکم
فیصل آباد(نیوزرپورٹر)چیف افسر میونسپل کارپوریشن سردار نصیر نے عملے کو یوم عاشور میں بھرپور طریقے سے ڈیوٹی انجام دینے کے احکامات جاری کر دئیے سردار نصیر کے مطابق محرم الحرام میں جلوس کے روٹس پر مصنوعی لائٹس ،جنریٹر خار دار تاریں اور پانی کے انتظامات میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کیے گئے ہیں جبکہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے محرم الحرام کے جلوس کے روٹس پر پیچ ورک بھی مکمل کیا گیا ہے انہوں نے ملازمین کو ہدایت کی کہ یوم عاشور پر جلوس کے روٹس پر پانی کی ہمہ وقت ترسیل رکھی جائے اور ملازمین شہریوں سے تعاون بھی کریں انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے چوک گھنٹہ گھر میں کیمپ بھی لگایا گیا ہے یوم عاشور کے موقع ڈیوٹی سے کوتاہی کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ڈی ٹائپ کالونی سے ہفتہ وار بازار ختم ،13 دکانداروں پر مقدمہ
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈی ٹائپ کالونی سے ہفتہ وار بازار ختم کروادیا گیا، 13دکانداروں کے خلاف مقدمہ د رج کرلیاگیا، پولیس کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے انفورسمنٹ انسپکٹر محمد افتخار نے ڈی ٹائپ کالونی سندھو ٹائو ن میں لگائے جانیوالے ہفتہ وار بازار کو آپریشن کرتے ہوئے ختم کروایا اور سٹال و ریڑھیاں لگانے والے صفدر وغیرہ 13دکانداروں کے خلاف سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کروادیا۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.