سیالکوٹ کی خبریں

گوجرانوالہ ڈویژن
8
0
sample-ad

ڈسکہ:زچہ بچہ سنٹر خستہ حال ،لیبر روم کی چھت منہدم
ڈسکہ(نامہ نگار)محکمہ ہیلتھ انتظامیہ کی لاپروا ئی کے باعث ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کیساتھ واقع 90سال پرانی زچہ بچہ سنٹر کی عمارت خستہ حالی کا شکار ہو گئی ، لیبر روم کی چھت گرگئی۔ ڈسکہ سٹیڈیم روڈ پر واقع زچہ بچہ سنٹر 1940 میں ریڈ کراس ویلفیئر کے تعاون سے قائم ہوا جس کے بانی سردار شیو دیو سنگھ تھے اور سنگ بنیاد 1940 کو سرہنیری ڈوفلوڈ نے رکھا، 90سال کے عرصے میں اس پر کوئی بھی تعمیراتی کام نہ ہوا جس کی وجہ سے بلڈنگ خستہ حال ہو گئی ہے ،اس کی چھتیں کسی بھی وقت گر سکتی ہیں جبکہ بیرونی دیواریں منہدم ہوچکی ہیں ،لوگوں نے یہاں کوڑا کرکٹ پھینکنا شروع کردیا ہے اور پردہ نہ ہونے کے با عث حاملہ خواتین نے بھی آنا چھوڑ دیا ہے ، بلڈنگ کے سامنے اور عقبی حصے میں پانی کھڑا ہے جوڈینگی کا سبب بن سکتا ہے ، شہریوں نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے بلڈنگ کی حالت کو بہتر بنایا جائے
سیالکوٹ:گھر میں گھس کر خواتین پر تشدد ، زیورات بھی لے گئے
سیالکوٹ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ اڈا پسروریاں نزد امام بارگاہ کے ساتھ گھر پر با اثر وسیم بٹ نے ساتھیوں کے ہمراہ چھریوں اور ڈنڈوں سے گھر میں موجودخواتین پر حملہ جس سے دو خواتین کرن اور سمیرا شدید زخمی ہوگئیں ، ملزموں نے کپڑے پھاڑ دئیے ، گھر پر آئی ایک خاتون آسیہ کو تھپڑ مارے اور گلے سے سونے کا لاکٹ اور چین کھینچ لی ۔
ڈسکہ:بجلی کے لٹکتے تار ،شہریوں کی زند گی کو خطرات لا حق
ڈسکہ(نامہ نگا ر)شہر بھر میں بجلی کے لٹکتے تار کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں ، گیپکو حکام کو شکایات کے باوجود لٹکتے تاروں کا مسئلہ حل نہیں کیا جا رہا۔ ڈسکہ شہر اور گردونواح کے علاقوں میں ایک ماہ سے بجلی کے تار زمین سے تین فُٹ کے فاصلے پر لٹک رہے ہیں ،شہریوں نے کئی بار گیپکو حکام سے شکایات کی ہیں لیکن حکام کے سر پر جوں تک نہیں رینگی ۔ شہریوں نے اپیل کی ہے کہ لٹکتے تاروں کو کھمبے پر چڑھایا جائے ورنہ کسی بھی انسانی جان کے نقصان کی ذمہ دار گیپکو ہو گی ۔
سابق نا ئب محر ر تھانہ سبز پیر کی ضمانت میں تو سیع ، آئندہ سما عت 12ستمبر کو ہو گی
سیالکوٹ:تھانہ اینٹی کرپشن سیالکوٹ میں درج مقدمہ نمبر 12/18 کے ملزم شاہد ڈوگر سابق نائب محرر تھانہ سبز پیر کی عبوری ضمانت میں توسیع، آئندہ سماعت 12ستمبر کو سپیشل جج اینٹی کرپشن سیالکوٹ میں ہوگی۔ شاہد ڈوگر تھانہ سبز پیر میں مقدمہ نمبر 156/17 اور مقدمہ نمبر 255/17 میں سابق ایس ایچ او صلاح الدین بٹ وغیرہ سمیت نامزد ملزم ہے اور ملزموں کے علاقہ مجسٹریٹ پسرور سے وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے ہیں۔ ملزموں نے دوران تعیناتی تھانہ سبز پیر میں مقصود ہ بی بی اہل سلہریاں کی فیملی پر ظلم وبربریت کی انتہا کی اور رشوت کے عوض خالی اشٹام پیپر لے کر رہا کردیا۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.