سرگودھا کی خبریں

سرگودھا ڈویژن
9
0
sample-ad

اسلام کی تاریخ شہادتوں اورقربانیوں سے بھری پڑی ہے ، ڈاکٹر نادیہ عزیز
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سابق ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز نے کہا ہے کہ اسلام کی تاریخ شہادتوں اورقربانیوں سے بھری پڑی ہے ، حضرت اما م حسین ؓ نے میدا ن کر بلا میں اپنا سب کچھ قربان کر کے دین اسلام کو قیامت تک کیلئے زند ہ جا و ید کر دیا ، نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسین ؓ کی شہادت ہمیں حق پر ڈٹ جانے کا سبق دیتی ہے ، آ پ ؓ نے میدا ن کر بلا میں شہادتوں کی تاریخ رقم کر کے اسلام کے پرچم کو تاحیات بلندکیا ۔
میدا ن کر بلا میں قر با نیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ،تسنیم احمدقریشی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈویژنل صد ر پیپلزپارٹی تسنیم احمدقریشی نے کہا ہے کہ امام حسین ؓ کی نا مو س رسا لت کی خاطرعظیم قربانی مذہب اسلام کا پر چم تاحیات بلند کر نے کیلئے ہے حضرت ا ما م حسین اور ا ن کے اہل بیت نے حق سچ پر ڈٹ کر شہا د توں کی تاریخ رقم کی ہے واقعہ کر بلاباطل کے سامنے ڈٹ جا نے کی مثا ل ہے میدا ن کر بلا میں شہدا ء کی اسلام کیلئے قر با نیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔
موٹا پا اور شوگر سافٹ ڈرنکس کے بڑے نقصان ہیں،ڈاکٹر سکندر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) صدر پی ایم اے ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے کہاہے کہ سافٹ ڈرنکس کے یوں توبے شمارنقصانات ہیں جن میں سب سے عام موٹاپااور شوگر ہے اس کے علاوہ دیرسے ظاہرہونے والی بیماریوں کی بھی طویل فہرست ہے جس میں دانتوں اورہڈیوں کونقصان ،جلدی امراض ،امراض قلب ،ڈپریشن ،مرگی ،متلی ،دست ،نظرکی کمزوری اورجلدپرخارش شامل ہے ، یہ کینسرکاباعث بھی بن سکتیں ہیں۔
جلوس کے راستے میں سبیلوں کی جانچ پڑتال کا حکم
شاہپورصدر (نامہ نگار ) اے ی سی جی سرگودھا بلال فیروز نے اے سی شاہپور محترمہ زرمینہ وزیر ، ڈی ایس پی خالدبلوچ اور دیگر افسران کے ہمراہ کے ہمراہ شاہ پور شہراور صدر میں جلوسوں کے روٹوں کا معائنہ کیا اس موقع پر انھوں نے ضلع کونسل کے عملہ کو ہدایت کی کہ سرکلر روڈ پر بجری ریت اور دیگر تجاوزات کو فوری ختم کیا جا ئے تا کہ عزاداروں کو کسی مشکل کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جلوس کے راستے میں سبیلیں لگانے والوں کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے اور جلوس میں شامل ہونے والے افراد پر کڑی نظر رکھی جائے ۔ قبل ازیں شاہپورسٹی میں نویں محرم کا جلوس نکالا گیا جو حاجی غلام حسین ملنگی کے گھر سے برآمد اور دربار شاہ شمس شیرازی پر اختتام پذیر ہوا ۔
حضرت ا ما م حسین ؓ کی شہا د ت امت مسلمہ کیلئے مشعل را ہ ہے ،آصف جیلانی کچھیلا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی رہنماء آصف جیلانی کچھیلا ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ حضرت ا ما م حسین ؓ کی شہا د ت امت مسلمہ کیلئے مشعل را ہ ہے آپ اور آ پ کے اہل بیت نے دین حق کیلئے اپنی جا ن کا نذرا نہ پیش کر کے شہادت صبر بر دا شت اخوت اور بھا ئی چا ر ے کا د رس دیا ،نو اسہ رسول نے با طل کے خلا ف جہا د کر تے ہو ئے اپنی جا ن قر با ن کر کے قیا مت تک آنے وا لے حق پرستوں کیلئے مثا ل قائم کر د ی ہمیں بھی اسلام کی سر بلند ی کیلئے با ہمی اتفاق و اتحاد سے کا م کر نا ہے ۔
زرعی انکم ٹیکس اہداف کی وصولی چیلنج, تحصیل سطح پر ہیلپ ڈیسک قائم کرنےکی تیاریاں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بورڈ آف ریونیو کی جانب سے سرگودھا سمیت ریجن بھر میں زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کیلئے تحصیل سطح پر ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کے لئے اقدامات شروع کردیئے گئے ،ذرائع کے مطابق زرعی انکم ٹیکس کی وصولی گزشتہ آٹھ سالوں کے دوران نہ صرف مسلسل نیچے آرہی ہے بلکہ سالانہ اہداف کی تکمیل ایک چیلنج بن کر رہ گئی ہے ، جس پر حکومت پنجاب نے اس حوالے سے کاشتکاروں کے تحفظات دور کرنے اور ان کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ کاشتکاروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے بھرپور اقدامات کا فیصلہ کیا ہے ،اس ضمن میں ڈپٹی سیکرٹری (ریکوری )بورڈ آف ریونیو کی جانب سے گزشتہ روز ضلعی افسران کو جاری حکم نامے کے مطابق فوری طور پر تحصیل سطح پرہیلپ ڈیسک قائم کرکے جلد از جلد عملدرآمد کی رپورٹ ارسال کی جائے ۔
عاشورہ محرم:اندرون شہرمکمل سیل کر دیا گیا
سرگودھا(رپورٹنگ ٹیم) عاشورہ محرم کے سلسلہ میں اندرون شہر کو مکمل سیل کرنے کے ساتھ ساتھ مرکزی جلوس میں داخلے یا اخراج کیلئے پانچ پوائنٹس مختص کر دیئے گئے ، اس کے علاوہ تمام راستے بند ہوں گے ،ہر انٹری پر واک تھرو گیٹس نصب ہوں گے ، داخلہ کے وقت میٹل ڈیٹیکٹرز سے جسمانی چیکنگ بھی ہو گی، ہر انٹری پوائنٹس پرپولیس کے ساتھ ساتھ 15رضا کار بھی تعینات کئے گئے ہیں ان پوائنٹس کے علاوہ کسی بھی مقام سے کسی بھی شخص کو داخل نہیں ہونے دیا جائے گا،امام بارگاہ بلاک 19سرگودھا میں شامل ہونے والے اشخاص/خواتین کے لیے دو مقامات کلیار ہوٹل چوک اور رفقیہ ہسپتال پر انٹری پوائنٹ ہو گا اسی طرح امام بار گاہ بلاک نمبر7سرگودھا میں شامل ہونے والے اشخاص /خواتین خوشاب روڈ نزد جھال چکیاں ہوٹل سے داخل ہو سکیں گے جبکہ دین ہوٹل والی گلی بلاک5میں برآمد ہونے والے جلوس کے لیے شرکاء شاہین چوک سے داخل ہوں گے اور امام بارگاہ مقام حیات سے برآمد ہونے والے جلوس کے لیے شرکاء مشن روڈ سکول جانب اسلام آبادبستی کے مقام پر انٹری پوائنٹ رکھا گیا ہے ۔علاوہ ازیں فول پروف سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک واک تھرو گیٹ بلاک 12چوک نزد طفیل چانپ والا کے قریب جبکہ امام بار گاہ بلاک نمبر19، امام بارگاہ بلاک7اور امام بار گاہ مقام حیات کے مین انٹرنس پر بھی واک تھرو گیٹس نصب کیے گئے ہیں۔
300سے زائد جعلی عاملو ں کی تفصیلات جاری,فوری ایکشن لینے کا حکم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حساس ادارے نے سرگودھا سمیت ریجن بھر میں جعلی عاملو ں کے خلاف کاروائی نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈویژنل و ضلعی ایڈمنسٹریشن کو جاری اپنی نگرانی رپورٹ میں آگاہ کیا ہے کہ تعویز گنڈوں کی آڑ میں لوٹ مار کرنیوالے 300سے زائد جعلی عاملوں کی تفصیلات اور ان کے مکمل کوائف قانونی کاروائی کیلئے پولیس اور انتظامی افسران کو فراہم کئے تھے جبکہ ایک سال گزرنے کے باوجودکسی ایک کے خلاف بھی کاروائی عمل میں نہیں لائی سکی حساس ادارے نے حکومت کے جاری احکامات پر مایوس کن عملدرآمد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر و ڈپٹی کمشنر سے کہا ہے کہ ان جعلی عاملوں کیخلاف فوری ایکشن لیا جائے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.