راولپنڈی کی خبریں

راولپنڈی ڈویژن
11
0
sample-ad

امام حسینؓ رہبر انسانیت ہیں، حاجی ظفر
راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)امام حسین ؓ محسن اسلام اور رہبر انسانیت ہیں،امام حسین ؓ نے دین کی بقا کے لیے لازوال قربانی پیش کی ۔ ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے معززین علا قہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ امام حسین ؓ نے تاقیامت حق کا پرچم بلند کر دیا ۔
مری سے شہری کی گا ڑی چوری
مری: ایکسپریس وے مغل آباد مری سے نامعلوم چور رات کی تاریکی میں کیری ڈبہ گاڑی لے اڑے ، خرم عباسی نے تھانہ مری میں درخواست دی کہ میری گاڑی نمبر lov-3390 چوری ہو گئی مگر پولیس نے درخواست کے با وجود مقدمہ درج نہیں کیا ۔ متاثرہ شخص نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.