خوشاب کی خبریں

سرگودھا ڈویژن
12
0
sample-ad

بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنا پڑے گا،ملک تنظیرحسین
جوہرآباد:عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا فوری نوٹس لےجماعت اسلامی ضلع خوشاب کے نائب امیر ملک تنظیر الحسن اعوان نے کہا ہے کہ خطے میں امن کے قیام کیلئے پاکستان کی قربانیاں اقوام عالم کی نگاہوں سے مخفی نہیں،عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا فوری نوٹس لے ، بھارت کو امن کی کوششیں سبوتاژ کرنے کی اجازت نہ دی جائے اور مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار داوں کی روشنی میں حل کیا جائے ،وہ جماعت اسلامی کے ضلعی دفتر جوہرٓباد میں پارٹی کارکنو ں و عہدیداروں سے بات چیت کر رہے تھے ،انہوں نے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، خطے کو پرامن بنانے کے لئے بھارت کوجارحانہ پالیسیاں اور ہٹ دھرمی ختم کر کے مذاکرات کی میز پر آنا ہو گا ۔
مہاڑ کی 9 یونین کونسلوں میں اعلیٰ تعلیم کا کوئی ادارہ نہیں ،ملک صغیر
جوہرآباد:دامن مہاڑ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک صغیر اعوان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا کرنے اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے خوشنما اعلانات کے باوجود ضلع خوشاب کے علاقہ دامن مہاڑ کے پچاس مواضعات کے اڑھائی لاکھ مکین زندگی کی بنیادی سہولیات کو ترس رہے ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں ، اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مہاڑ کی نو یونین کونسلوں میں اعلی تعلیم کا کوئی ادارہ نہیں جس کی وجہ سے تعلیمی پسماندگی اس علاقہ کا مقدر بنی ہوئی ہے ، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کر ناقابل استعمال ہو چکی ہیں اور بیشتر علاقوں میں لوگوں کو پینے کا پانی میسر نہیں ، انہوں نے عوامی نمائندوں سے مطالبہ کیا کہ یہ وہ اس پسماندہ علاقہ کے مکینوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات مہیا کرنے کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ۔
تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر چار سالہ بچہ زخمی ،حالت تشویشناک
جوہرآباد:کدھی کے گاؤں ٹبہ قائم دین میں ایک تیز رفتار موٹر سائیکل نے ایک چار سالہ بچے محمد ریحان ولد ثقلین کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا۔ ریسکیو1122کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر اُسے ابتدائی طبی امداد مہیا کی اور ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں اُس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔
حضرت امام حسین ؓنے حالت نماز میں سرکٹا کر دنیا پر نماز کی اہمیت کو اجاگر کیا،حامد رضا چشتی
جوہرآباد: بزم علمائے اہلسنت جوہرآباد کے صدر صاحبزادہ حامد رضا چشتی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین ؓنے نہ صرف باطل قوتوں سے ٹکرانے کا درس دیا بلکہ حالت نماز میں سر کٹا کر دنیا پر نماز کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ان کی لازوال قربانی کے سبب آج دنیا کے کونے کونے میں اذان کی آواز بلند ہو رہی ہے اور مساجد آباد ہیں۔وہ بزم اہلسنت کے زیر اہتمام منعقدہ روحانی محفل سے خطاب کر رہے تھے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.