جھنگ کی خبریں

فصیل آباد ڈویژن
13
0
sample-ad

ڈپٹی کمشنرسے مطالعاتی دورہ پر آئے ٹرینی افسروں کی ملاقات
جھنگ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو سے مطالعاتی دورہ پر آئے ٹرینی افسروں کے وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چودھری محمد اشرف گجر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس جوئیہ و دیگر افسر بھی موجو دتھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محرم الحرام کے ایام میں مطالعاتی دورہ پر آئے ہوئے ٹرینی افسروں کی بھرپور معاونت کی جائیگی اور اس ضمن میں ٹرینی افسر فیلڈ میں جاکر انتظامات کی جانچ پڑتال کریں تاکہ مستقبل میں کسی بھی فیلڈ کے انتظامی امورکو بہتر انداز میں نبھا سکیں۔ اس موقع پرٹرینی افسروں نے انتظامی امور کے حوالہ سے اپنی رائے سے آگاہ کیا۔
خواجہ سرا سپورٹ پروگرام کے تحت گریژن سکول میں تقریب
جھنگ (نامہ نگار) جس کی صدارت چودھری علی احمد اور مدثر حبیب جامی نے کی ، تقریب میں ڈاکٹر نیاز علی محسن مگھیانہ ،سید ماجد زمان ،خالد محمود گجر ،حافظ اسرار احمد ،ملک مظفر سمیت خواجہ سراؤں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے دوران خواجہ سرائوں کو فوری طبی امداد کی تربیتی ٹریننگ دی گئی جس میں مدثر حبیب جامی ڈسٹرکٹ فرسٹ ایڈ آفیسر نے بطور ٹرینر اپنی خدمات سرانجام دیں تربیتی ورکشاپ میں ضلع بھر سے خواجہ سرائوں نے شرکت کی۔
ٹرینی افسروں کے وفد کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر زہسپتال کا دورہ
جھنگ(نامہ نگار ) سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر رائے سمیع اﷲ اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اسفندیار نے ٹرینی افسروں کو ہسپتال کے انتظامات اور دیگر امور بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ افسروں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کامعائنہ کیا اور زیر علاج مریضوں سے خیریت دریافت کی ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.