چولستان :کپاس کی فصل پر ٹڈی دل کا حملہ، کاشتکارپریشان

کاروبار
7
0
sample-ad

کراچی(بزنس رپورٹر)رواں سال جون اور جولائی میں ٹڈی دل کے انڈوں کی ہیچنگ کے باعث چولستان میں ٹڈی دل کاکپاس کی فصل بڑا حملہ ہوا جس کے باعث کاشتکاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔فیڈرل ڈپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن کی جانب سے چند روز قبل رحیم یار خان سے ملحقہ چولستان میں فضا ئی ا سپرے شروع ہونے کے بعد گزشتہ روز ہنگامی طور پر بہاولپور میں بھی ایک ہوائی جہاز پہنچ گیا ۔آئندہ چند روز کے دوران ٹڈی دل پر جزوی قابو پائے جانے کا امکان ہے ۔چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ بھارت اور ایران سے سندھ اور بلوچستان میں ٹڈی دل داخل ہونے سے ان علاقوں میں ٹڈی دل نے کپاس اور دیگر فصلوں کو کافی نقصان پہنچایا تھا جس کے بعد یہ ٹڈی دل آہستہ آہستہ ضلع رحیم یار خان اور ضلع بہاولپور سے ملحقہ چولستان تک پہنچ گیا جہاں پر اس نے ریت میں بڑی تعداد میں انڈے دے دیے ۔بارشوں کے باعث ہیچنگ شروع ہونے سے چولستان کا ایک بڑا حصہ ٹڈی دل کی لپیٹ میں آگیا اور اس نے کپاس کی فصل کو نقصان پہنچانا شروع کر دیا ہے ، تاہم ایف ڈی پی پی کے مطابق ٹڈی دل فی الحال چولستان میں موجود جڑی بوٹیوں اور سبزے پر حملہ آور ہوئی ہے جس سے چولستانی جانوروں کیلئے غذائی قلت پیدا ہو سکتی ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.