ٹو بہ ٹیک سنگھ کی خبریں

فصیل آباد ڈویژن
8
0
sample-ad

ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ اجلاس
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر میاں محسن رشید نے محرم الحرم کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تمام مرکزی امام بارگاہوں ،ماتمی جلوس کے راستوں اور شہر وں میں امن وعامہ کی فضا برقرار رکھنے کیلئے انتظامات میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے ،ماتمی روٹس کی مکمل طور پر صفائی ستھرائی کے علاوہ کوئی رکاوٹ نہ آئے ،انہوں نے کہا محرم ا لحرام کے دنوں میں محکمہ پولیس،سول ڈیفنس، محکمہ ہیلتھ، ریسکیو 1122کے جوانوں کی چھٹیاں منسوخ ر ہے گی اس کے ساتھ ریسکیو1122کی گاڑیاں پورے شہر اور گردونواح میں ریسکیو موبائل سروس بھی فراہم کریں گے ، 9اور10محرم کوریسکیو پوسٹیں ماتمی جلوس روٹس پر اضافی ڈیوٹیاں سر انجام دیں گی ان تمام انتظامات کی براہ راست نگرانی وہ خود کریں،اس موقع پر ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد بابر سلیمان، اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ رضوان الحق پوری ودیگر متعلقہ محکموں کے افسر وں کے علاو ہ منتظمین مجا لس و جلوس بھی موجود تھے ۔
پنجاب کالج پیرمحل کے طالبعلم کی فیصل آباد بورڈ میں دوسری پوزیشن
پیرمحل :پنجاب کالج پیرمحل کے طالب علم نے پری انجینئرنگ گروپ کے فیصل آباد بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی، کالج پہنچنے پر والہانہ استقبال ، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں تفصیل کے مطابق پنجاب کالج پیرمحل کے طالب علم عاصم لطیف نے پری انجینئرنگ گروپ میں 1040نمبر حاصل کرکے فیصل آباد بورڈ آف انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحان میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی کالج پہنچنے پر طالب علم عاصم لطیف ،ڈائریکٹر کالج میاں اکمل طارق، پرنسپل محمدزاہد کا طالب علموں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے شاندار استقبا ل کیا گیا ۔
9محرم:ٹوبہ میں 65جلوس اور 61مجالس منعقد ہو ں گی
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آج 9 محرم کو بی کیٹیگری کے اہم مرکزی جلوس سمیت ضلع بھر میں مجموعی طور پر65جلوس اور 61مجالس منعقد ہو نگی، تفصیل کے مطابق 9محرم کا اہم جلوس محلہ لکڑمنڈی سے رات 8بجے بر آمد ہو کر حیدری چوک سمیت اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا صبح مرکزی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہو گا ،تمام جلوسوں اور مجالس کے دوران مجموعی طور پر ضلع بھر میں 1635پولیس افسر و ملازمین ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے اس کے ساتھ ساتھ 212پولیس قومی رضا کار اور 975 ویلنٹیئر بھی ڈیوٹی کرینگے ،مجا لس و جلوسوں کے ارد گرد علاقوں میں ایلیٹ پولیس فورس کمانڈوزکی 5ٹیمیں اور فالکن فورس گشت کناں رہیں گے ،جلوس و مجالس میں شامل ہونے والوں کی بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹر ، واک تھرو گیٹ اور فیزیکل چیکنگ کی جائے گی جبکہ حساس مقامات پر CCTV کیمرے نصب کئے گئے ہیں،جلوس اور مجالس میں عورتوں کی شرکت کے باعث لیڈی پولیس کی ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے ، کسی بھی ہنگا می صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریزرو ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.