واحد ٹیسٹ:بنگلہ دیش کو شکست کی چاپ سنائی دینے لگی

کھیل
10
0
sample-ad

چاٹو گرام (اسپورٹس ڈیسک) افغانستان کیخلاف واحد ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو شکست کی چاپ سنائی دینے لگی۔ میزبان ٹیم398رنز کے تعاقب میں 136رنز پر چھ وکٹیں گنوا کر شکست کے خطرے سے دوچار ہوگئی ۔ شکیب الحسن 39 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ اس سے قبل افغان ٹیم دوسری اننگز میں260 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ اتوار کو ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم پر میچ کے چوتھے روز افغانستان کی ٹیم دوسری اننگز میں 260 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور پہلی باری میں 137 رنز کی برتری کی بدولت افغانستان نے میزبان ٹیم کو 398 رنز کا ہدف دیا۔ بنگلہ دیش کو پہلا نقصان 30 رنز کے مجموعی ا سکور پر اٹھانا پڑا جب لیٹن داس نو رنز بناکر ظاہر خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے ۔ 52 رنز کے مجموعے پر مصدق حسین 12 رنز بنانے کے بعد ظاہر خان کا ہی نشانہ بنے ۔ مشفق الرحیم بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 23 رنز بنانے کے بعد راشد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے ۔ مومن الحق نے تین رنز کئے جبکہ شادمان اسلام 41 رنز بناکر محمد نبی کا شکار بنے تاہم چوتھے روز کا کھیل خراب موسم کے باعث مقررہ وقت سے پہلے ختم کر دیا گیا اور اس وقت تک بنگلہ دیش نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنا لئے تھے اور اسے جیت کیلئے مزید 262 رنز درکار ہیں۔ شکیب الحسن 39 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے ۔راشد خان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ظاہر خان نے دو اور محمد نبی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.