مانچسٹر ٹیسٹ :آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 185رنز سے دبوچ لیا

کھیل
8
0
sample-ad

مانچسٹر (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا نے مانچسٹر ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 185رنز سے شکست دے دی ۔ گزشتہ روزکھیل کے آخری دن میزبان ٹیم 383رنز کے ہدف کے تعاقب میںپیٹ کمنز کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث دوسری اننگز میں197رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سٹیوسمتھ کو مین آ ف دی میچ قرار دیاگیا۔ حالیہ سیریز میں کینگروز کو دو ، ایک سے برتری حاصل ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اولڈ ٹریفوڈ گراؤنڈ میں اتوار کو انگلش ٹیم نے دوسری اننگز دو وکٹوں پر 18رنز کے ساتھ دوبارہ شروع کی تاہم جیسن روئے 31رنز پر داغ مفارقت دے گئے ۔ اس دوران جو ڈینلی نے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری نصف سنچری مکمل کی ، وہ 53رنز بنا کر رخصت ہوئے ۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تیسری وکٹ کیلئے 66رنز کی بیش قیمت پارٹنر شپ قائم ہوئی۔ بین سٹوکس عمدہ کھیل پیش نہ کر سکے اور محض ایک رن بنا کر پویلین لوٹے تاہم جوز بٹلر 34اور جانی بیئرسٹو نے 25رنز بٹور کر چھٹی وکٹ کیلئے 45رنز کی رفاقت سے اپنی ٹیم کی شکست کو کچھ وقت کیلئے ٹال دیا۔ کریگ اوور ٹن 21اور جیک لیچ12رنز سے آگے نہ بڑھ سکے ۔ پیٹ کمنز نے چار ، جوش ہیزل ووڈ اور نیتھن لیون نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ مچل سٹارک اور مارنوس لبو شانے کو ایک ایک شکار مل سکا۔ یا د رہے کہ کینگروز 18سال قبل برطانوی سرزمین پرا یشز سیریز میں کامیابی حاصل کی تھی ۔آخری ٹیسٹ ڈرا ہوایاآسٹریلیا جیتاتو 2001کے بعد سیریز کینگروزکے نام ہوجائیگی۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.