فیصل آباد کی خبریں

فصیل آباد ڈویژن
10
0
sample-ad

محرم صبرو تحمل اور برداشت کا مہینہ ہے :عظیم رندھاوا
فیصل آباد(نیوزرپورٹر)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرانجینئرعظیم رندھاوانے کہا ہے کہ محرم صبرو تحمل اور برداشت کا مہینہ ہے ، حضرت امام حسینؓ نے جس طرح کربلا کے میدان میں اپنے عالی مرتبت ساتھیوں سمیت حق کی سربلندی کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیاوہ ہم سب کیلئے مینار نور کی حیثیت رکھتا ہے ۔کشمیر کے مسلمانوں کو بھی آج ایک اور کربلا کا سامنا ہے ،ایک ماہ سے زائدعرصہ سے مظلوم کشمیری کرفیو کی زد میں ہیں ۔ہمیں فرقہ بندی ،علاقائی تعصب اور شدت پسندی سے نکل کر دفاع پاکستان اور اتحاد امت کے لیے جدوجہد کرنا ہو گی۔
کمشنر اور آر پی او کی قیادت میں امن کارواں دورے پر روانہ
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈویژنل کمشنر اور آر پی او کی قیادت میں محرم الحرام کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے امن کارواں ریجن بھر کے دورے پر روانہ ہوگیا، امن کمیٹی سمیت تمام مسالک کے علما کرام کو خصوصی بس میں سوار کرکے فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے اہم جلوسوں کے مقامات کا دورہ کروایا گیا ۔اس موقع پر دونوں اعلیٰ افسروں نے دنیا نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نویں اور دسویں محرم الحرام کے موقع پر تمام جلوسوں و مجالس کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے اور محبت کے فروغ ،ا من امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور تمام مسالک کے مابین ہم آہنگی کے فروغ کیلئے جید علما کرام پر مشتمل قافلہ نگر نگر لے کر جارہے ہیں تاکہ جلوسوں و مجالس کے موقع پر محبت کا پیغام عام کیا جاسکے ۔
فزیکل تھراپی ڈے ، یونیورسٹی آف فیصل آبادمیں پروگرامز
فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ورلڈ فزیکل تھراپی ڈے کی مناسبت سے دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کے شعبہ فزیکل تھراپی کے زیر اہتمام مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام 5 دن تک جاری رہے۔ یونیورسٹی اور مدینہ ٹیچنگ ہسپتال کے فزیو تھراپسٹس کے زیر نگرانی شہر میں 5مختلف مقامات پر فری فزیکل تھراپی کیمپس کا انعقاد کیا گیا ۔ ان کیمپس کا انعقاد مدینہ ٹیچنگ ہسپتال، ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد، اولڈ ایج ہومزاور مختلف سکولوں میں کیا گیا جن میں مجموعی طور پر 2000 سے زائد افراد کا مفت فزیکل تھراپی معائنہ کیا گیا، طبی مشورے اور ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ یونیورسٹی کے ہیلتھ سائنسز کیمپس میں منعقدہ اختتامی تقریب میںمدینہ ٹیچنگ ہسپتال کے ایم ایس پرو فیسر ڈاکٹر بشیر احمد ، شعبہ آرتھو پیڈک کے ہیڈ پروفیسر ڈاکٹر کلیم شوکت ، شعبہ فزیکل تھراپی کی کوارڈنیٹر ڈاکٹر نازیہ سرفراز اور شہر کے معروف فزیو تھراپسٹس ڈاکٹر شاہد احمد ہیرا، ڈاکٹر شائستہ بانو، ڈاکٹر فرزانہ فہد، ڈاکٹر ماریہ طیب، ڈاکٹر اویس بن انعام، ڈاکٹر باسط محمود ، ڈاکٹر آصف سلیم، ڈاکٹر عباس جٹ اور ڈاکٹر تمجید غفار نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔اس موقع پر طالبات کے مابین کوئز مقابلے ، پوسٹر اور ماڈل بنانے، مختلف ذہنی آزمائش مقابلے اور ٹیبلوز کا انعقاد بھی کیا گیا۔ اختتام پر پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں سرٹیفکیٹس و انعامات تقسیم کئے گئے۔بجلی چور پر مقدمہ درج
بجلی چوری کے الزام میں صارف مقدمے کی زد میں آگیا
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)بجلی چوری کے الزام میں صارف مقدمے کی زد میں آگیا،فیسکو کی مقامی ٹیم نے چک نمبر158ر ب میں ساجد علی کے گھر پر چیکنگ کی تووہ ڈائریکٹ تاریں نصب کرکے بجلی چوری میں ملوث پایا گیا ۔
جرائم میں خطرناک حد تک اضافہ ,گلبرک سرکل سرفہرست
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)فیصل آباد میں جرائم کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، فیصل آباد ضلع کے 13سرکلز میں گلبرگ پولیس سرفہرست ہے،گلبرگ کے علاقہ میں راہزنی کی سنگین وارداتیں بڑھ گئیں، رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کردی گئی، پولیس ذرائع کے مطابق فیصل آباد ضلع میں کرائم کی ریشو کے حوالے سے رپورٹ ترتیب دی گئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گلبرگ سرکل میں 8ماہ کے دوران2778 مقدمات درج ہوئے ہیں، جڑانوالہ دوسرے اور نشاط آباد سرکل تیسرے نمبر پر رہا کھرڑیانوالہ سرکل میں سب سے کم 1054 مقدمات درج ہوئے ،جڑانوالہ میں قتل اور اقدام قتل کے واقعات زیادہ ہوئے اور کھرڑیانوالہ میں بھی قتل اور جھگڑے کے مقدمات زیادہ درج کیے گئے ہیں ،حتمی رپورٹ اعلیٰ پولیس حکام کو ارسال کردی گئی ہے اور کارکردگی کی بنا پر ایس ڈی پی او زکو نوٹسز وتعریفی اسناد جاری کی جائیں گی ۔
تعلیمی اداروں میں ابتدائی طبی امداد کی تربیت کے پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
فیصل آباد(نیوزرپورٹر)سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے طالب علموں کو ابتدائی طبی امداد کی تربیت کے پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں طالب علموں کو کسی ناخوشگوار واقعہ اور حادثے کی صورت میں ابتدائی طبی امداد دینے اور متاثرہ افراد کو ریسکیو کرنے کے حوالے سے بھی تربیت دی جائے گی سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں طالب علموں کو طبی امداد کے حوالے سے ٹریننگ کی تربیت ریسکیو 1122 کے اہلکار فراہم کریں گے اسی اثنا میں سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے نمائندوں سمیت ریسکیو 1122 کے افسر اور سول ڈیفنس افسروں نے سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان کے ساتھ میٹنگ بھی کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عاشورہ کے بعد شیڈول بنایا جائے گا جس میں مرحلہ وار تعلیمی اداروں میں طالب علموں کو ابتدائی طبی امداد بارے آگاہی فراہم کی جائے گی سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان کے مطابق ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے طالب علموں کوآگاہی سے بھرپور فائدہ ہوگا ان کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالہ سے ڈی اوز کو احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔
عاشورہ پر تعلیمی ادارے بند رہیں گے
فیصل آباد(نیوزرپورٹر)9 اور 10 محرم الحرام کو یونیورسٹیاں اور کالجز سمیت سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند ر ہیں گے ۔ دو روز تعطیل کے بعد بدھ کے روز سے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں سمیت یونیورسٹیوں اور کالجز کو دوبارہ کھولا جائے گا ۔

کمشنر کی عاشورہ پر امن و امان کیلئے غیر معمولی انتظامات کی ہدایت
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع کی انتظامیہ سے کہا ہے کہ عاشورہ محرم پر امن و امان کی صورتحال برقراررکھنے کے لئے غیر معمولی انتظامات کئے جائیں اس سلسلے میں فیلڈ افسر ذمہ دارانہ انداز میں ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے محرم پلان پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے یہ بات فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع کی انتظامیہ کے ساتھ ویڈیو لنک میٹنگ کرتے ہوئے کہی ۔ ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ انتظامی افسر تمام تر انتظامات کو مکمل رکھیں اور ماتمی جلوسوں و مجالس کے ساتھ رہیں اس سلسلے میں امن کمیٹی کے ارکان سے بھی قریبی رابطہ رکھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عاشورہ کے جلوسوں کے راستوں میں کوئی رکاوٹ نظر نہیں آنی چاہئے اور مجالس و جلوسوں کے مقامات کی صفائی ستھرائی ، سکیورٹی آلات کی موجودگی ، لائٹنگ کا خاطر خواہ بندوبست ، میڈیکل کیمپوں کو فعال رکھنے اور تمام تر ایمرجنسی سروسز کو ہمہ وقت متحرک رکھنے کے ساتھ ساتھ شام غربیاں کے موقع پر عزاداروں کے تحفظ کے لئے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات ہونے چاہئیں۔
میونسپل کارپوریشن کی ویب سائٹ غیر فعال ہونیکا انکشاف
فیصل آباد(نیوزرپورٹر)فیصل آباد شہر کے انتظامی امور چلانے کے مرکزی ادارے میونسپل کارپوریشن کی ویب سائٹ گزشتہ دو سال سے غیر فعال ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، نجی کمپنی سے تیاری کے بعد تاحال ویب سائٹ کو بحال نہ کیا جاسکا، پنجاب حکومت کی جانب سے شہریوں کو معمولات کی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھانے کی بجائے میونسپل کارپوریشن نے ہوا میں اڑا دئیے ذرائع کے مطابق سال 2017 میں شہریوں کی معلومات تک رسائی اور میونسپل کارپوریشن کے پراجیکٹس بارے معلومات کے لیے ویب سائٹ بنوائی گئی تھی جس کا ٹھیکہ نجی کمپنی کو دیا گیا تھا جس نے ویب سائٹ پر کام کرنے کے بعد اسے ادھورا چھوڑ دیا 2017 سے ہی ویب سائٹ نامکمل ہے اور نہ ہی اسے اپ ڈیٹ کیا گیا ہے ویب سائٹ پر جائزہ ،فنکشن ،میونسپل کارپوریشن کی ٹیم، افسروں ،ایڈ منسٹریشن ،اصول و ضابطوں سمیت بجٹ تک کی معلومات نہیں دی گئیں جبکہ میونسپل کارپوریشن کے زیر اہتمام اداروں اور انکے فنکشن کی معلومات بھی اپ لوڈ نہیں کی گئیں میونسپل کارپوریشن کے محکمہ فنانس، انفراسٹرکچر ،پلاننگ ،
سروسز اور فائرفیکٹری میں کام کرتے نوجوان کا ہاتھ مشین میں آکر کٹ گیا
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)فیکٹری میں کام کرتے ہوئے نوجوان کا ہاتھ مشین میں آکر کٹ گیا۔ 33 گ ب کا رہائشی 25 سالہ شاہ زیب ولد عاشق سلونی جھال پر فیکٹری میں کام کر رہا تھا کہ اس دوران اس کا ہاتھ مشین میں آکر کٹ گیا جسے تشویشناک حالت میں سول ہسپتال داخل کرادیا گیا۔ بریگیڈ کے بارے بھی معلومات شیئر نہیں کی گئیں جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔
ایف آئی اے فیصل آباد ماہانہ رینکنگ میں اول پوزیشن پر پہنچ گیا
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ایف آئی اے فیصل آباد ماہانہ رینکنگ میں ملک بھر میں اول پوزیشن پر پہنچ گیا، ایک ماہ میں 340انکوائریاں فائنل کردی گئیں، شکایات سیل کے فوائد عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ، ڈپٹی ڈائریکٹر کو بہترین افسر کے ایوارڈ سے نواز دیاگیا، وفاقی تحقیقاتی ادارے فیصل آباد ڈویژن کے ترجمان امانت علی کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے گزشتہ ماہ کے دوران انسانی سمگلنگ کی 230،اینٹی کرپشن کرائم کی 80اور سی بی سی کی 30شکایات نمٹائی ہیں جبکہ ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب زون -II ڈاکٹر طارق رستم چوہان کی ہدایت پر بنائے گئے شکایات سیل نے رواں ماہ درج ہونے والی تمام726 شکایات کو فائنل کردیا ۔شکایات سیل کی بہترین کارکردگی پر ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل نارتھ نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے فیصل آباد میاں صابر حسین کو پاکستان میں بہترین کارکردگی پر ان کی ٹیم شہباز احمد ہنجرا انسپکٹر، امانت علی اے ایس آئی اور جاوید اقبال کانسٹیبل کو تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔
شہید کنول آفتاب کو تمغہ بسالت عطا کردیاگیا
اٹھارہ ہزاری(نامہ نگار)اٹھارہ ہزاری کے موضع قیصر والا کے رہائشی شہید کنول آفتاب کی بہادری ، فرض شناسی اور شجاعت کا اعتراف کرتے ہوئے بعد از شہادت حکومت پاکستان کی طرف سے تمغہ بسالت کا اعزاز عطاکیا گیا ۔کنول آفتاب بلوچستان میں دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے تھے ۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی طرف سے بھی جاری خط میں شہید کی کارکردگی کااعتراف کیاگیا ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.