راولپنڈی کی خبریں

راولپنڈی ڈویژن
12
0
sample-ad

ڈی سی، سی پی او کا شہر کا دورہ، جلوسوں کے روٹس،انتظامات کا جائزہ
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ڈپٹی کمشنر چو دھری محمد علی رندھاوانے سی پی او فیصل رانا اور ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) میا ں بہزاد عادل کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور یوم عاشورکے جلوسوں کے روٹس،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،انہوں نے اس موقع پر کہا کہ محرم الحرام کا تقدس برقر ار رکھنے کے لئے ضلعی انتظا میہ مکمل فعا ل ہے، فول پروف سکیور ٹی انتظامات کے ذ ر یعے عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا،انہوں نے اس موقع پر متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ یوم عاشور پر امام با ر گا ہوں کی سکیورٹی ، جلوس روٹس کی کلیئر نس ، صفا ئی کے انتظامات ، پینے کے صاف پانی ،میڈ یکل سہو لیات ، بجلی کی غیر تعطل فرا ہمی و د یگر ضروری اقدامات بروقت مکمل کئے جائیں،جلوس کے راستوں سے ملحقہ گھروں یا دکانوں کی چھتوں پرکسی شخص کی غیر ضروری موجودگی پر پابندی عائد ہو گی تاکہ عزاداروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ محکمہ واسا ، آر ڈبلیو ایم سی، پولیس، سول ڈیفنس، واپڈا، انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
قوم ماہ محرم انتشار نہیں، پیار سے گزارے، اظہار بخاری
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) معروف سکالر اظہار بخاری نے کہا ہے کہ قوم ماہ محرم انتشار نہیں، پیار سے گزارے، ہر مسلک امام حسینؓ کا شیدائی ہے، ان کا مشن فساد نہیں، اتحاد تھا۔
امام بارگاہ شاہ چن چراغ میں کل آخری مجلس عزا دن گیارہ بجے ہوگی
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)عشرہ محرم الحرام کی آخری مجلس عزا کل دن گیارہ بجے امام بارگاہ سیدسخی شاہ چن چراغ بادشاہ ؒ میں ہوگی جس سے علما و ذاکرین خطاب کرینگے ، دن دو بجے سجادہ نشین زوار سید اعتبارحسین بخاری الحسینی کے گھر حسینی منزل سے سالانہ مرکزی ماتمی جلوس، علم غازی عباس علمدار ؓ برآمدہوگا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتاہوا امام بارگاہ قدیمی میں اختتام پذیر ہوگا جس کے بعد اجتماعی اختتامی دعا ہوگی۔
درختوں کی کٹائی روکنے کیلئے شمسی چولہے لا رہے ہیں، زرتاج گل
راولپنڈی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے پہلے مالی سال کے بجٹ میں ٹین بلین ٹری سونامی پر ا جیکٹ کے لئے پی سی ون بنا کر 7.8بلین روپے مختص کئے گئے ہیں جوکہ ہماری وزارت کی بڑی کامیابی ہے ۔ کلین اینڈگرین پروگرام کے تحت ملک بھر کے بیس بڑے شہروں میں پلانٹیشن کے ساتھ پارکس کی تعمیر کرکے ماحول کوآلودگی سے پاک کیا جا رہا ہے ۔ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لئے ای وہیکلز پالیسی کو منظوری کے لئے وفاقی کابینہ میں سمری بھجوا دی ہے ۔ درختوں کی کٹائی روکنے کیلئے شمسی چولہوں کاپروگرام لانچ کر رہے ہیں۔ ا ن خیالات کا اظہار زرتاج گل وزیر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاہے کہ ہماری حکومت کی ایک سال کی کارکردگی کودیکھاجائے تو سب سے پہلے فلیگ شپ پراجیکٹ ٹین بلین ٹری سونامی ہے جس میں ہم نے آئندہ چار سال کامنصوبہ بنا لیا ہے۔ ، بہت سے ایسے منصوبے ہیں جن میں اٹھارہویں ترمیم کاسامنا کرنا پڑتاہے مگرپو لی تھین بیگز پرپابندی کا یہ پہلا منصوبہ ہے جس میں تمام صوبائی حکومتوں سے منظوری بھی کروالی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلی کے پانچ بڑے منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں جن کیلئے بیرون ملک سے 150ملین ڈالر کی گرانٹس مل رہی ہیں۔ ا نہوں نے بتایا کہ درختوں کی کٹائی روکنے کے لئے شمسی چولہوں کاپروگرام لانچ کرنے جارہے ہیں جوکہ ہرگھر میں تقسیم کیاجائے گا۔
مسئلہ کشمیر اجاگر کر نے کے ثمرات نظر آ رہے ہیں ، کنول شوزب
راولپنڈی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت پلاننگ،ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کنول شوزب نے کہاہے کہ موجودہ حکومت اس سال سات بلین ڈالر کرنٹ اکائونٹ خسارہ میں کمی لائی ہے اوربرآمدات میں اضافہ ہوا ہے،کشمیرکامعاملہ بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے ثمرات کافی بہترنظر آرہے ہیں،دنیا بھر میں پاکستان کی جواہمیت موجودہ حکومت میں ہے تاریخ میں اس سے پہلے نہ تھی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاہے کہ پی ایس ڈی پی کے تحت ترقیاتی منصوبوں کے لئے رواں سال 675کی بجائے 701ارب روپے مختص کئے گئے جن میں 190ارب اضافی ہیں جواحساس پروگرام کے لئے رکھے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کامیاب جوان پروگرام کے لئے دس ارب روپے رکھے گئے ہیں جس میں نوجوانوں کے لئے نوکریاں بھی شامل ہیں۔
۔ظالم کے سامنے ڈٹ جانا ہی درس کربلا
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) قائد ملت جعفریہ ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ ظالم کے سامنے ڈٹ جانا ہی درس کربلا ہے ، سکیورٹی کے نام پر عوام میں دوریاں پیدا نہ کی جائیں۔
محرم جلوسوں اور مجالس کی سکیو رٹی یقینی بنائی جائے گی ،سی پی او
راولپنڈ ی (نامہ نگار) سٹی پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے کہا ہے کہ شرپسندوں اور نفرت کو ہوا دینے والوں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی ، محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی سکیو رٹی کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر ذرائع استعمال کئے جائیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان اور امن کمیٹی کے ضابطہ اخلاق کی معمولی سی خلاف ورزی کو بھی برداشت نہیں کیا جائے گا ، 9اور 10محرم کے تما م بڑے جلوسوں اور مجالس کی نگرانی میں خود کروں گا،اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز سید علی اکبر ،ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد فیصل ،ایس پی صدر رائے مظہر اقبال ،ایس پی پوٹھوہار سید علی ،ایس پی راول آصف مسعود اوردیگر افسران بھی مو جود تھے ۔
بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی شروع : محکمہ مال سے تفصیلات طلب
راولپنڈی (نیوز رپورٹر ،اے پی پی) راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی شروع کر دی، راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے عوام کو خبردار کیاہے کہ بے نامی ٹرانزیکشن کو قانوناً جرم قرار دے دیا گیا ہے، اس ضمن میں محکمہ مال و دیگر اداروں سے تفصیلات مانگ لی گئی ہیں، ذرائع نے بتایاکہ بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی کیلئے عوام سے بھی معاونت مانگ لی گئی ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی کیلئے ضلعی انتظامیہ کی ہیلپ لائن 051-9292528اور 051-9292732 پر اطلاع دی جائے، ضلعی انتظامی افسروں نے بتایاکہ بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی کرنے والے شہریوں کانام صیغہ راز میں رکھا جائے گا تاہم غلط معلومات کی فراہمی پر چھ ماہ سے پانچ برس تک قید کی سزا ہو سکتی ہے ،حکام نے واضح کیاکہ ٹرسٹیز ،ماں ،باپ ،بیوی ،خاوند ،بھائی ،بہن یا بچوں کے نام جائز و قانونی ذرائع سے منتقل کی گئی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد بے نامی تصور نہیں ہو گی، ایکسائز حکام راولپنڈی نے جائیدادوں کی تشخیص نو کیلئے مالکان کو 30 ستمبر تک کوائف جمع کرانے کی ہدایت کر دی، ایکسائز راولپنڈی نے آئندہ پانچ برس کیلئے جائیدادوں کی تشخیص نو کا فیصلہ کیا ہے، یہ اسیسمنٹ جائیدادوں کے موجودہ کرائے کی بنیاد پر ہوگی ،غلط معلومات پر ایکسائز اسیسمنٹ حتمی تصور ہو گی، ڈائریکٹر ایکسائز نے کہاکہ انڈر ریٹنگ ایریا راولپنڈی شہر، مری،ٹیکسلا، گوجر خان، کلرسیداں، ضلع راولپنڈی سے ملحقہ قومی و صوبائی شاہرات اور مو ٹروے کی جائیدادوں کی نئی اسیسمنٹ برائے (مالی سال 2020-21 تامالی سال 2024-25) تک موجودہ کرایوں کی روشنی میں کی جائے گی اس لئے مالکا ن بشمول قابضان، کرایہ داران، پٹہ داران، مکانات دکانات، کارخانہ جات ودیگر جائیدادمالکان کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ جائیداد کی نئی اسیسمنٹ کیلئے ایکسائز دفتر سے فارم PT-4حاصل کر کے ضروری کارروائی کریں۔
24گھنٹوں میں ڈینگی کے 85 مریض ہسپتالوں میں داخل، مل جل کر کام کرنا ہوگا : ڈی جی ہیلتھ پنجاب
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) 24گھنٹو ں میں ڈینگی کے 85 مریض ہسپتالوں میں د اخل، 62مریض ڈسچارج ہوئے ، اب تک راولپنڈی کے الائیڈ ہسپتالوں میں 307مریض موجود ہیں جن میں 215 پازیٹو کیس ہیں جن میں راولپنڈی کے 168 جبکہ 47اسلام آباد کے ہیں ،گلزار قائد ڈینگی کیمپ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر نے کہا کہ ڈینگی کے تدارک کیلئے ہم سب کو مل جل کر کام کرنا ہو گا تاکہ ڈینگی کے خلاف جاری مہم کو کامیاب بنایا جاسکے ،انہو ں نے کہا کہ ڈینگی پر مامور ٹیموں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنا کر ڈینگی کو کنٹرول کیا جائے ،ہائی رسک ایریاز میں موجود زیر تعمیر عمارتوں پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ ان میں پانی جمع نہ ہو ،ہر زون کو چار حصوں میں تقسیم کیا جائے او رہر ٹیم روزانہ کی بنیاد پر 50گھروں کی چیکنگ یقینی بنائے اور اگلے روز سپروائزرگزشتہ روز ہونے والے کام کی تصدیق کریں، اجلاس میں ڈائریکٹر ای پی آئی سعید اختر گھمن ، ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نجیب اسلم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈکوارٹر) صائمہ یونس، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد سہیل سمیت محکمہ ہیلتھ اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندہ افسران موجود تھے۔ادھر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک نے یوسی 23کے علاقوں ڈھوک کشمیریاں اور ڈھوک پراچہ میں انسداد ڈینگی و صفائی آگاہی مہم کے سلسلے میں کیمپ لگائے اور گھر گھر جا کر انسداد ڈینگی کیلئے حفاظتی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس تقسیم کئے ۔ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر نے کہا ہے کہ ڈینگی کے تدارک کے لئے ہم سب کو مل جل کر کام کرنا ہو گا تاکہ ڈینگی کے خلاف جاری مہم کو کامیاب بنایا جاسکے -انہو ں نے کہا کہ ڈینگی پر مامور ٹیموں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنا کر ڈینگی کو کنٹرول کیا جاسکے -انہو ں نے کہاکہ ہائی رسک ایریاز میں موجود زیر تعمیر عمارتوں پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ ان میں پانی جمع نہ ہو -انہو ں نے کہا کہ ہر زون کو چار حصوں میں تقسیم کیا جائے او رہر ٹیم روزانہ کی بنیاد پر 50گھروں کی چیکنگ یقینی بنائے اور اگلے روز سپروائزرگزشتہ روز ہونے والے کام کی تصدیق کریں -یہ بات انہو ں نے گلزار قائد میں ڈینگی کے حوالے سے قائم کیمپ میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی – اجلاس میں ڈائریکٹر ای پی آئی سعید اختر گھمن , ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نجیب اسلم , ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈکوارٹر) صائمہ یونس, سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد سہیل سمیت محکمہ ہیلتھ اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائیندہ افسران موجود دتھے -ڈائریکٹر ای پی آئی سعید اختر گھمن نے کہا کہ ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس حساس ایریازمیں بلا تعطل جاری رکھی جائے -سپرے اور فوگنگ کے وقت ایٹا مالوجسٹ فیلڈ میں ہر صورت موجود ہوں -انہو ں نے کہا کہ راولپنڈی کے الائیڈ ہسپتالوں میں آنے والے ڈینگی کے مریضوں کے لواحقین اور دیگر آنے والے لوگوں میں ڈینگی سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے او رپمفلٹ تقسیم کئے جائیں -انہو ں نے شہریوں سے اپیل کی کہ محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں -اجلاس میں بتایا گیا کہ 24گھنٹو ں میں ڈینگی کے 85مریض رپورٹ ہوئے اور 62مریض ڈسچارج ہوئے – اب تک راولپنڈی کے الائیڈ ہسپتالوں میں 307مریض موجود ہیں جن میں 215پازیٹو کیس ہیں جن میں راولپنڈی کے 168 جبکہ 47اسلام آباد کے ہیں ۔انسداد ڈینگی کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا ،ڈی جی ہیلتھ پنجاب ہائی رسک ایریاز میں موجود زیر تعمیر عمارتوں پر کڑی نظر رکھی جائے ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر نے کہا ہے کہ ڈینگی کے تدارک کے لئے ہم سب کو مل جل کر کام کرنا ہو گا ،ہائی رسک ایریاز میں موجود زیر تعمیر عمارتوں پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ ان میں پانی جمع نہ ہو ،ـیہ بات انہو ں نے گلزار قائد میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، ـ اجلاس میں ڈائریکٹر ای پی آئی سعید اختر گھمن ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نجیب اسلم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈکوارٹر) صائمہ یونس ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد سہیل سمیت محکمہ ہیلتھ اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندہ افسران موجود دتھے ،
پولیس گردی کے بڑھتے واقعات تشویشنا ک ہیں ،شاہد محمود لنگڑیال
راولپنڈی(نیوزرپورٹر) ہیومن رائٹس و اینٹی کرپشن لائرز فورم کے چیئرمین شاہد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کے اختیارات سے تجاوز کرنے اور ملزمان کی زیر حراست ہلاکتوں کے بڑھتے ہوئے واقعات سے عوام میں شدید عدم تحفظ کا احساس ابھر رہا ہے جسے روکنے کیلئے وکلاء برادری اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہوئے احتجاجی تحریک شروع کر رہی ہے ، اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں راولپنڈی کچہری زمرد بلاک سے ایک احتجاجی ریلی 21 ستمبر کو نکالی جائے گی ،یہ فیصلہ لائرز فورم کے دفتر زمرد بلاک کچہری میں منعقدہ ایک اجلاس میں کیا گیا جس میں نعیم عصمت ایڈووکیٹ ، نعمان اظہر چودھری ، تجمل اقبال ، ضیافت علی راجہ ، علی اصغر شاہ نقوی ، انوارالحق اور دیگر وکلا نے شرکت کی ، شرکائے اجلاس نے کہا کہ رواں سال اب تک پنجاب پولیس نے حراست کے دوران 10 ملزمان کو مار دیا اور متعلقہ پولیس اہلکاروں کے خلاف محض رسمی اور ہومیو پیتھک قسم کی کارروائی کی گئی ہے ۔
غیر قانونی شٹر اتارنے پر درجنوں افراد کا سرکاری ٹیم پر دھاوا
راولپنڈی( نامہ نگار)تھانہ آر اے بازار کے علاقے میں واقع راجہ مارکیٹ میں غیر قانونی شٹر اتارنے پر مارکیٹ تاجر اور دیگر سراپا احتجاج بن گئے ، عملے کو کام سے روک دیااور راستہ بند کرکے دھمکیاں دیں، بلڈنگ انسپکٹر عبداﷲ اعجاز وارڈ نمبر پانچ نے پولیس کو بتایاکہ دیگر ٹیم ممبران کے ہمراہ غیر قانونی شٹر اتار رہے تھے کہ اسی اثنامیں رفیق معہ30/40نامعلوم افرادآئے جنہوں نے کارسرکارمیں مداخلت کرتے ہوئے ہمارے ساتھ مزاحمت کی اور ہماراراستہ روکا،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
وطن کے ساتھ زبان کا دفاع بھی ضروری ہے ،مقررین
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)قائداعظم محمدعلی جناح نے واشگاف الفاظ میں فرمایا تھا کہ اردوپاکستان کی قومی زبان ہوگی،آج دفاع وطن کے ساتھ زبان کا دفاع بھی ضروری ہے ،ان خیالات کا اظہارمقررین نے تحریک نفاذ اردو، بزم عروج ادب اورانسانی حقوق کی تنظیم کے اشتراک سے راولپنڈی آرٹس کونسل کے تعاون سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،صدارت ممتازدانشور پروفیسرفتح محمدملک نے کی،پی ٹی آئی رہنما انجینئر افتخارچودھری اورنوابزادہ خورشیدمہمانان خصوصی تھے دیگرمقررین میں نعیم اکرم قریشی، تنویرنصرت، صفی ربانی، احمدحاطب صدیقی، ظہیرگیلانی، میرافسرمان، سعیداحمد، ثمینہ ریاض، مرزاضیاء الاسلام، شیریں سید، قمرفاطمہ، لبنیٰ فراغ اور دیگر شامل تھے ،پروفیسرفتح محمدملک نے کہا کہ حکومت کونفاذاردوکے لئے کمیٹی بنانے کی ضرورت ہی نہیں تھی کیونکہ آئین میں نفاذاردوکا تذکرہ موجودہے ،تحریک نفاذاردوکے رہنما اورمعروف وکیل کوکب اقبال نے کہا کہ اردوکوبطورقومی ودفتری زبان نافذ کرنا چاہتے ہیں تاہم ہم انگریزی کے مخالف نہیں ۔
کشمیریوں کیلئے تواناآواز محمود علی کی تھی، جمال ناصر، غضنفر مہدی
راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار) کشمیری عوام کے استصواب رائے کیلئے سب سے تواناآواز محمود علی کی تھی، سانحہ مشرقی پاکستان کے بعد وہ واپس بنگلہ دیش جانے کی بجائے ایک بریف کیس اور چند سو روپوں کے ساتھ اسلام آباد آگئے اور پھر ساری زندگی پاکستان کی خدمت میں گزار دی، ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر جمال ناصر، سیما محمود، غضنفر مہدی ، ڈاکٹر ریاض احمد ، اظہار فاطمہ ، راجہ فتح خان ، راجہ مجاہد افسر ، احمد حسین ،ڈاکٹر انعام الرحمن ، پروفیسر نیاز عرفان ،پروفیسر رفیق چوہان اور ظاہر ضیاء و دیگر نے تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن ، تا حیات وفاقی وزیر محمود علی کے صد سالہ یوم پیدائش کے حوالے سے انجمن فیض الاسلام فیض آباد مرکز میں خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت محمود علی مرحوم کی صاحبزادی سیمامحمود نے کی، مقررین نے کہا کہ ہم سے سچ بولانہیں جاتا اور شکوے اپنی ناکامیوں کے کرتے ہیں۔ ہمیں اپنے گناہوں کی سچے دل سے معافی مانگ کر ہمیشہ سچ بولنے کا عہد کرنا ہوگا۔ اس راستے پر چلنے کیلئے ہمارے عہد کی قریب ترین تاریخ کے قابل تقلید کردار محمود علی ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.