خسارے کا شکاراداروں کی نجکاری معیشت بہتر کریگی :خواجہ حبیب

کاروبار
6
0
sample-ad

لاہور(این این آئی )ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ قومی ادارے قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں جو ملک کو اقتصادی و معاشی جلا بخشنے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں لیکن بدقسمتی سے پاکستان کے وہ ادارے جو کسی دور میں پاکستان کی معیشت کے ماتھے کا جھومر تھے ، کچھ سابق حکمرانوں اور افسر شاہی کے ذاتی مفادات کی نذر ہو گئے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خانیوال چیمبر کے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نجکاری سے ملکی خزانے پر پڑا بوجھ کسی حد تک کم ہوگا اور ملکی معیشت میں بھی بہتری آئے گی ۔ ماضی میں نجکاری کے حوالے سے جتنے بڑے پیمانے پر لوٹ مار ہوئی ہے وہ بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔ دوسری طرف معیشت میں بہتری آنے سے ان کمپنیوں کے حصص کی مالیت بھی بڑھنے کا امکان ہے ، اس لئے حکومت کو حالات میں بہتری کے بعد درست وقت میں نجکاری کا فیصلہ کرنا چاہیے اور اس عمل کو شفاف اور مؤثر انداز میں مکمل کیا جانا چا ہیے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.