حافظ آباد کی خبریں

گوجرانوالہ ڈویژن
9
0
sample-ad

حافظ آباد:گاڑی کی ٹکر ، ڈمپر کا ٹائر بدلتا ڈرائیور جاں بحق
حافظ آباد:نواحی گاؤں ڈاہرانوالی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر ڈمپر کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔ چینوٹ کا رہائشی عادل شہزاد ڈمپر پر بجری لوڈ کرکے گوجرانوالہ جا رہا تھا ، ڈاہرانوالی کے قریب ڈمپر کا ٹائر پھٹ گیا۔ جس پر وہ ڈمپر سے نیچے اتر کر ٹائر تبدیل کررہا تھا کہ اس دوران پیچھے سے آنے والی نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے عادل شہزاد کو کچل کر شدید زخمی کردیا ،اسے فوری طورپر ہسپتال لیجایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاسکا۔
حافظ آباد:فیکٹری مالک کو لو ٹنے والا گینگ گر فتار ، 21لاکھ روپے بر آ مد
حافظ آباد :حافظ آباد پولیس نے 4 رکنی عادل ڈکیت گینگ کو گرفتار کرکے 21 لاکھ روپے اور اسلحہ بر آ مد کر لیا ۔ ملزموں نے 3 ماہ قبل تھانہ سٹی حافظ آباد کے علاقے میں ایمبرائیڈری فیکٹری کے مالک ثمر سے 12 لاکھ روپے چھین لئے تھے ۔ ملزموں میں عادل ،شوکت، اعظم اور عمر دراز شامل ہیں ۔ ڈی پی او ساجد کیانی نے رقم فیکٹری مالک ثمر کے حوالے کردی ۔
زخمی ایس ڈی او کیلئے 5 لاکھ روپے
حافظ آباد:وفاقی وزیر عمر ایوب نے جوڑیانوالہ میں بجلی چوری پکڑنے کے دوران بااثر افراد کے حملہ میں زخمی ہونیوالے گیپکو سب ڈویژن 4کے ایس ڈی او میاں ظفر کو5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.