اٹک کی خبریں

راولپنڈی ڈویژن
13
0
sample-ad

پیر مہر علی شاہ یونیورسٹی میں گھپلوں کی تحقیقات کر ا ئیں گے ، امین اسلم
حسن ابدال (اے پی پی) پیر مہر علی شاہ بارانی یونیورسٹی اٹک کیمپس میں ہونے والے کروڑوں روپے کے گھپلوں کو منظر عام پر لا کر اس میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے اسلم کالونی میں سوئی گیس کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوںنے کہا کہ پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے اور جلد ہی مشکلات کا یہ دور ختم ہو جائے گا ۔ قبل ازیں اس ملک پر چوروں اور لٹیروں کا راج رہا ۔ اٹک ہٹیاں روڈ پر 800 کنال پر تعمیر ہونے والی پیر مہر علی شاہ بارانی یونیورسٹی میں کروڑوں روپے کے گھپلے ہوئے ، کوڑیوں کے مول زمین خرید کر اسے سونے کے بہاؤ فروخت کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے افسران اور جوانوں نے دفاع وطن کیلئے جو قربانیاں دیں وہ ہمیشہ سنہری حروف میں لکھی جائیں گی۔
قوم بہادر افواج کی پشت پر کھڑی ہے
فتح جنگ:سابق چیئر پرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہرنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قوم موجودہ صورتحال میں اپنی بہادر افواج کی پشت پر کھڑی ہے ، اقوام متحدہ مسئلہ کا پرامن حل نکالے
عوام تبدیلی کے سبز باغ سے تنگ آچکے ہیں، شیخ آفتاب احمد
حضرو:سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمدنے کہا ہے کہ عوام تبدیلی کے سبز باغ سے تنگ آچکے ، نااہلوں سے ملک چل نہیں رہا وہ کشمیر ی عوام کی کیا مدد کریں گے؟ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو انتقام سے فرصت نہیں، وہ عوام کی خاک خدمت کریں گے۔
کرنٹ لگنے سے 48سالہ شخص جاں بحق
اٹک: کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ 48سالہ ملک ارشد گھر کی بجلی ٹھیک کر رہا تھا کہ اسے کرنٹ لگ گیا، اسے ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ چل بسا۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.