اسٹاک ایکسچینج :ایک ہفتے کے دوران انڈیکس795پوائنٹس بڑھ گیا

کاروبار
8
0
sample-ad

کراچی (بزنس رپورٹر )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے تیزی رہی ۔کے ایس ای100انڈیکس 700 سے زائدپوائنٹس بڑھ گیا جس سے انڈیکس 30ہزار کی بالائی حد عبور کر گیا جبکہ سرمائے میں105ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کاروبار کے پہلے دن تیزی رہی،مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ 3دن تک محدود رہا۔اس دوران انڈیکس 1072 پوائنٹس بڑھ گیا، تاہم دو دن کی مندی سے انڈیکس 277 پوائنٹس لوز کر گیا۔ ماہرین کے مطابق افراط زر کی شرح میں کمی سے نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں کمی کی توقعات، ایس ای سی پی کی جانب سے مارجن شرائط میں نرمی بلینک اور شارٹ سیلنگ سے متعلقہ مسائل حل کرنے سمیت اچھے معاشی اشاریوں کی وجہ سے غیر ملکی مقامی کمپنیوں ،انفرادی سرمایہ کاروں اور بینکوں کی جانب سے شعبہ جاتی بنیادوں پر سرمایہ کاری کی وجہ سے تیزی کا رجحان غالب رہا ۔ گزشتہ ہفتے تیزی کی بدولت کے ایس ای100انڈیکس میں 795 پوائنٹس کا اضافہ ہواجس سے انڈیکس 30467پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30اور آ ل شیئرزانڈیکس میں بھی تیزی رہی ۔تیزی کی بدولت سرمائے کا مجموعی بڑھ کر 61کھرب87ارب ہو گیا ۔مجموعی طور پر1652 کمپنیوں کا کاروبارہوا جس میں سے 837 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،713میں کمی جب کہ 102 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.